پنجاب کی ذمہ داریوں سے سبکدوشی کیلئے ہریش راوت کی پارٹی اعلیٰ سے درخواست

0
0

کہامیںاپنی’کرم بھومی‘ پنجاب اور اپنی’جنم بھومی‘ اترا کھنڈ کے درمیان معلق ہوں
یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس کے پنجاب انچارج ہریش راوت نے بدھ کو پارٹی اعلیٰ کمان سے درخواست کی کہ انہیں ریاست کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا جائے۔ اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ اتراکھنڈ میں ہونے والے انتخابات پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ٹویٹر پرہندی زبان میں شیئر کیے گئے ایک نوٹ میں راوت نے کہا کہ وہ اپنی ’کرم بھومی‘ پنجاب اوراپنی ’جنم بھومی‘ اترا کھنڈ کے درمیان معلق ہیں۔وہ کہتے ہیں ’’میں پنجاب کانگریس اور پنجاب کے باشندوں کا بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے پیار دیا اور اخلاقی حمایت دی۔صوفیوں، سنتوں، گروؤں، نانک دیو جی اور گرو گوبند سنگھ جی کی سرزمین سے میرا گہرا جذباتی تعلق ہے۔میں آئندہ چند ماہ تک خود کو اترا کھنڈ کے لیے وقف کرنا چاہتا ہوں۔اس لیے میں گزارش کرتاہوں کہ مجھے پنجاب کی موجودہ ذمہ داریوں سے عہدہ برآ کردیا جائے۔یہ پارٹی سے میری درخواست ہے اور حتمی فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا ہی ہوگا۔‘‘خیال رہے کہ اترا کھنڈ اور پنجاب دونوں ریاستوں میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔اے بی پی نیوز کے حالیہ سروے کے مطابق راوت نے اتراکھنڈ میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے اپنی پوزیشن اور مقبولیت مستحکم کرلی ہے۔راوت کا یہ اعلان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ایک دن قبل پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے اپنی نئی پارٹی لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔وہ بی جے پی سے اتحاد کرسکتے ہیں۔کیپٹن کے استعفیٰ کے بعدپنجاب میں اتھل پتھل مچ گئی تھی اور کچھ ہی دنوں کے بعد پنچاب کانگریس کے سربراہ نوجوت سنگھ سدھوبھی مستعفی ہوگئے تھے۔ تاہم سدھو نے اپنا استعفیٰ واپس لے کر 15اکتوبر کو پارٹی سربراہ کے طورپر اپنی ذمہ داریوں کو پھر سے سنبھال لیا۔سنگھ کے میڈیا مشیر روین ٹھکرال نے جمعرات کی رات پے درپے کئی ٹوئٹ کرکے بتایا کہ پنجاب کے عوام اور سال بھر سے اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے کسانوں کے مفادات کی خاطر سنگھ اپنی نئی پارٹی لانچ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسانوں کے مفاد کا خیال رکھتے ہوئے کسانوں کا احتجاج ختم کیا جاتا ہے تو وہ پنجاب انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ نشستوں پر سمجھوتہ کے تئیں پر امید ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا