شیعہ فیڈریشن کا وفد ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے ملاقی

0
25

100 کے وی ٹرانسفارمر فراہم کرنے کی اپیل
صدر شیعہ فیڈریشن سے بھی کی جموں میں محکمہ بجلی کے اعلیٰ آفیسران سے ملاقات کرنے کی گزارش
وسیم حیدری /ظہیرشاہ

منڈی؍؍شیعہ فیڈریشن کا ایک وفد ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے ملاقی ہوا اور ان سے بجلی کے سلسلہ میں آنے والی پریشانی کے حوالے سے بات چیت کی – ضلع ترقیاتی کمیشنر کے منڈی دورہ پر واپسی کے دوران صدر مقام منڈی میں یہ وفد ان سے ملاقی ہوا اور انہیں ایک میمورینڈم پیش کرتے ہوئے بجلی کے حوالے سے ا?نے والی پریشانی سے ضلع ترقیاتی کمیشنر کو آگاہ کیا ۔انہوں نے موصوف سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 63 کے وی کے ٹرانسفارمر پر محلہ کے 80 سے زائد کنیکشن کے علاوہ بازار اور جامع مسجد کا بھی کنیکشن ہے جس کی وجہ سے ٹرانسفارمر اتنے بوجھ کو برداشت نہیں کر سکتا اور بار بار اس وجہ سے ٹراسفارمر میں نقص پیدا ہوتا ہے ۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وجہ سے لوگ عرصہ دراز سے نہایت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور ان سے اپیل کی کہ جلد ہی ان کی اس پریشانی کا ازالہ کیا جائے – ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ وہ بجلی کے اعلیٰ آفیسران سے اس سلسلہ میں بات کریں گے – وفد میں موجود ممبران نے شیعہ فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان سے بھی گزارش کی کہ وہ جموں میں محکمہ بجلی کے اعلیٰ آفیسران سے اس سلسلہ میں ملاقات کر ان کی اطلاع میں یہ بات لائیں تاکہ ان کی اس پریشانی کا ازالہ ممکن ہو سکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا