سرپنچوں کی تربیت تاکہ ترقی کی پٹری پہ آئیں دیہات

0
54

سرنکوٹ اور بلاک بفلیاز کے سرپنچوں کی تربیت ،53سرپنچ ہوئے شریک
افتخارحسین شاہ؍آکاش ملک

پونچھ ؍؍پونچھ میں آج بلاک سرنکوٹ اور بلاک بفلیاز کے سرپنچوں کی تربیت کا پہلا دن 53سرپنچوں نے تربیت میں شمولیت کی ۔آج شیش محل پونچھ میں بلاک سورنکوٹ اے 28 سرپنچوں اور بلاک بفلیاز کی 25 سر پینچوں نے تربیتی کیمپ میں شمولیت کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پونچھ راہول یادو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ عبدالحمید شیخ ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر پونچھ مظاہر حسین شاہ بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر بفلیاز مخلص قریشی بھی موجود رہے ۔ابتدائی جانکاری دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پونچھ راہول یادوں نے سر پینچ حضرات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ عوام نے آپ کو اپنا اعتماد دے کر کامیاب کرکے بھیجا ہے اب آپ چنے ہوئے عوامی نمائندگان کا فرض بنتا ہے کہ آپ ہر طرح سے اپنے حلقہ پنچایت میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا باب رقم کرے ۔انہوں نے کہا کہ جس شخص نے آپ کو ووٹ دیے یا جس شخص نے آپ کے خلاف ووٹ دیے الیکشن کے بعد یہ تمام مسئلہ ختم ہو گیا ہے ۔اب تمام عوام کی یکساں تعمیر و ترقی کرنا آپ پر فرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ انیس محکمہ جات کی دیکھ ریکھ آپ کو صوفی جائے گی آپ حضرات نے کوشش کرنی ہے کہ ہر محکمہ کے ذمہ دار آفیسر کے ساتھ تال میل رکھ کار اپنی اپنی پنچایتوں کی بہتر تعمیر و ترقی کروائیں ۔انہوں نے کہا کہ اب کی بار پنچایت راج ایکٹ میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اختیارات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے لیکن سرپنچ حضرات کو چاہیے ۔کیا اپنے اختیار سے باہر جاکر کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے کہ نقصان کا اندیشہ رہے ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر پونچھ عبدالحمید شیخ نے پنچایت راج ایکٹ پر مفصل روشنی ڈالی اور پنچائیتوں کو جمہوریت کی مضبوط بنیاد قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی عمارت کی بنیاد اگر مضبوط ہو تو کوئی طوفان یا کوئی بھی زلزلہ اس عمارت کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔انہوں نے کہا کے سرپنچ اپنے حلقہ پنچایت میں چیف منسٹر کے پاور رکھتا ہے تعمیر وترقی کی جس قدر بھی پلاننگ بنانی ہے اس سے قبل وہ دفتروں میں بیٹھ کے مختلف محکمہ جات اپنی مرضی سے بناتے تھے کہاں کس چیز کی ضرورت ہے اس سے بے خبر پلاننگ سے اکثر آئی سی سی کی منظور ہوتی تھیں جن کی زمین پر ضرورت ہی نہیں ہوتی تھی ۔انہوں نے کہا کہ اب کی بار جو بھی پلاننگ کی جائے گی وہ زمینی حقائق کے مطابق ہوگی ۔انہوں نے کہا کے کس پنچایت میں کونسے کام کو ترجیح دی جانی ہے یہ وہاں کے سرپنچ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا سرپنچ بنیادی رکن ہوگا جو اپنے پنچایت میں مطابق ضرورت پلان بنائے گا جس جگہ میں پانی لگانا ہے کس جگہ میں باندھ لگانا ہے کس جگہ میں تالاب بنانا ہے کس جگہ میں پھلدار درخت لگانے ہیں یہ تمام پلاننگ پنچایت لیول سے ہیں کی جائے گی جس پر آگے دیگر محکمہ جات کے ذمہ دار افسران عملدرآمد کریں گے بعدازاں ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر مظاہر حسین شاہ نے پنچایت راج ایکٹ پر مفصل روشنی ڈالی اور باریک بینی سے بیان کیا کے سرپنچ حضرات کو اپنی اپنی پنچایتوں میں کن کن مسائل پر زیادہ توجہ دینی ہے اور کس طرح اپنی پنچایت کو ماڈل پنچایت بنایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کے صرف دکانیں تعمیر کرنے مکان تعمیر کرنے یا راستے بنانے سے پنچایت ماڈل نہیں بنتی بلکہ اس پر کام کیا جانا چاہیے کے پنچایت میں ذرائع آمدن کس طرح ہوگی ہر پنچایت میں کوئی بھی بچہ ان پڑھ نہ رہے کوئی بھی خاتون زچگی کے دوران نہ مرے کوئی بھی بچہ پیدا ہوتے ہی نہ مر جائیں پنچایتوں میں شجرکاری کی جائے ہر پنچایت میں بجلی کے میٹر لگوائے جائیں تاکہ غریبوں کو فلیٹ ریٹ اضافی کرایہ نہ دینا پڑے ۔شمسی توانائی کا استعمال کر کے روشنی کا بندوبست کیا جائے ۔دیسی کھاد بنانے کے جدید طریقوں سے آج بنائی جائے جس سے ایک تو بیماریوں سے نجات حاصل کی جائے ۔ساتھ ہی زرعی پیداوار میں اضافہ کرکے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کروائے جائیں جنگلات کی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں ۔وجوانوں کو منشیات سے بچنے کے لئے ذرائع دوسرے شعبہ جات میں مصروف کیا جائے ۔کھیل کود کے میدان فراہم کروائے جائیں تاکہ نوجوانوں کو کھیل کود کی طرف راغب کیا جا سکے اور منشیات سے نجات دلانے میں مدد ملے ۔پنچایتوں ذرائع آمدن کے لئے آٹے کی چکی و پر ٹیکس دکانوں پر کم سے کم ٹیکس و دیگر طریقہ کار ہائے اپنا کار پنچایت فنڈ میں اپنی رقومات جمع کی جائیں تاکہ غریب اشخاص کی کسی نہ کسی طریقہ سے مدد کی جا سکے محکمہ رولر ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تربیت حاصل کرنے والے سر پینچ حضرات کے لیے کھانے پینے کا اعلیٰ انتظام کیا گیا تھا باوجود شدت کی سردی اور موسلادھار بارش کے کثیر تعداد سرپنچ حضرات نے تربیتی پروگرام میں شمولیت کی غور طلب ہے کہ یہ تربیتی پروگرام اکیس جنوری سے لے کر 24 جنوری تک صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا قبل ازیں مینڈر علاقہ کے سرپنچوں کو تربیت دی گئی تھی دوسرے قافلے میں بلاک سرنکوٹ اور بلا افلاس کے سرپنچ حضرات کو تربیت دی جانی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا