نہرو یووا کیندرا پونچھ کے بینر تلے بفلیاز میں صفائی مہم کا اہتمام

0
0

متعلقہ سرپنچ نے بھی بنی اس” کلین انڈیا ” نامی صفائی مہم کا حصہ
ماجد چوہدری

پونچھ؍؍پونچھ ضلع کی تحصیل سرنکوٹ کے بفلیاز بی پنچایت میں نہرو یووا کیندرا پونچھ کے بینر تلے ” کلین انڈیا ” مہم کے تحت صفائی ابھیان چلایا گیا جس میں نہرو یووا کیندرا پونچھ کے رضاکاروں کے علاوہ متعلقہ سرپنچ و دیگر عوام نے بھی بڑی تعداد میں حصہ لیا۔اس مہم میں کئی آشا ورکروں، یوتھ کلب کے ممبران و دیگر ملازمین نے بھی شمولیت اختیار کی۔مہم میں بڑے پیمانے پر پلاسٹک کے لفافے و دیگر پلاسٹک سے بنے مواد کو جمع کر اسے ٹھکانے لگانے کے لیے بھرا گیا۔اس کے علاوہ متعلقہ سرپنچ نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے صفائی کو لیکر شعور پیدا کیا اور عوام کو گرد و نواح کی صفائی رکھنے پر زور دیا اور وزیراعظم ہند نریندر مودی کی صفائی مہم کے عزم کو بھی دہرایا۔اس کے علاوہ نہرو یووا کیندرا پونچھ کے رضاکاروں نے بھی عوام کو صفائی کے متعلق بیدار کیا اور اپنے گرد و نواح کی صفائی کو لیکر شعور پیدا کیا۔عوام نے نہرو یووا کیندرا پونچھ کے اس قدم کو سراہا اور صفائی ستھرائی سے متعلق وزیر اعظم ہند نریندر مودی کی اس مہم کو قابل تعریف قرار دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا