جشن عید میلادالنبی نبی ،پونچھ کی مساجد میں تقریبات کا انعقاد

0
0

سب سے بڑی تقریب عیدگاہ پونچھ کی مسجد میں منعقد
ماجد چوہدری

پونچھ ؍؍پونچھ پوری دنیا کی طرح مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں بھی جشن عید میلادالنبی ؐ کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔پونچھ میں یوں تو ہر مسجد، ہر گلی اور ہر محلے کے علاوہ ہر گاؤں اور قصبوں کی مساجد میں جشن عید میلادالنبی نبی ؐکے حوالے سے تقریبات کا انعقاد دیکھنے کو ملا جس میں پونچھ ضلع میں جشن عید میلادالنبی نبی کے حوالے سے سب سے بڑی اور جامع تقریب عیدگاہ پونچھ میں واقع ناخاں والی سڑک کے قریب مسجد میں منعقد ہوئی جس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت اختیار کی اور علماء کرام سے پیارے حبیب محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس اور حیات مبارکہ پر مبنی تفصیلی تقریریں اور نعت پاک سنیں۔گزشتہ رات سے ہی عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مساجد کو اسطرح سجایا تھا جس طرح سے آسمان میں ستارے چمک رہے ہوں اور اس کے ساتھ نعت خوانی، تقریروں اور درود و سلام کا سلسلہ جاری رہا اور ان تقریبات میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے شرکت کی اور علماء کرام کو بھی سنا۔عید میلادالنبی نبی صلی اللہ علیہ ہر سال 12ربیع الاول کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا تھا جس میں جلوس کی تقریبات بھی شامل ہوتی تھیں لیکن اس سال مساجد میں ہی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ جلوس نہیں نکالا گیا کیونکہ پچھلے دو سال سے کورونا وائرس کے مد نظر جلوس نہیں نکل پایا جبکہ مینڈھر قصبہ میں اور گاؤں وغیرہ کے قریب کی مساجد میں جلوس بھی نکالے گئے اور تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا