نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۃ حسنہ پر عمل پیرا ہونے سے ہی دنیا میں امن ممکن ہے علمائے اہل سنت
ایم شفیع رضوی
چندر کوٹ// آج عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ڈلواس چند کوٹ میں ایک عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عوام الناس نے شمولیت فرمائی اس میں مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری صوبائی صدر مسلم پرسنل لا بورڈ جموں نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے حضور ﷺ کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ اس پر فتن دور میں نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات پر عمل کرتے ہوے زندگی گزارنا نہایت ہی ضروری ہے آج اگر دنیا اس چیز کی خواہ ہے کہ دنیا میں امن قائیم ہو تو نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر عمل پیرا ہونا پڑے گا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری سے قبل دنیا میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہ تھی سماج میں کمزور طبقہ طرح طرح کے ظلم کیے جاتے تھے کہی طرح کی برائیاں اروج پر تھی کی طرح کی برائیاں عروج پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیاں تشریف لا کر ان تمام برائیوں کا خاطمہ فرمایا اور دنیا کو اچھائی کا درس دیا اس پر وقار محفل میں کثیر تعداد میں علماء کرام بھی موجود تھے مولانا مشتاق احمد نقشبندی امام وخطیب جامع مسجد بٹھنڈی نے بھی خطاب کیا اس کانفرنس کا اہتمام میلاد کمیٹی ڈلواس کی طرف سے کیا گیا تھا انتظامیہ کمیٹی کے ممبران میں ماجد چودھری؛ چودھری سلام دین ؛ مسلم پرسنل لا بورڈ کے تحصیل صدر شبیر احمد چودھری ؛ دیگر افراد نے بھی شمولیت فرمائی کانفرنس کا اختتام درود و سلام اور دعا کے ساتھ ہوا