ٹی۔20 ورلڈ کپ میں اسپن بولرز کی بڑی ذمہ داری ہوگی: راشد

0
0

دوبئی،// افغانستان کے اسٹرائیک لیگ اسپن بولر راشد خان کو یقین ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں بھی اسپن بولرز کا غلبہ ہوگا راشد اپنے ملک کے لیے دوسرا ٹی20 ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں ، ‘دی کرکٹ منتھلی’ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے تینوں مقامات پر پچیں اسپن بولرز کے لیے موزوں ہوں گی راشد نے بتایاکہ "حالات ہمیشہ اسپنرز کے لیے سازگار ہوتے ہیں اور میرے خیال میں یہ اسپنرز کا ورلڈ کپ ہوگا۔
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وکٹیں کیسے بنتی ہیں کیونکہ یہ ہمیشہ اسپن بولرز کے لیے سازگار ہوتا ہے۔
اسپنرز کا کردار اس ورلڈ کپ میں بہت اہم ہوگا۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا