ضلع ترقیاتی کونسل ممبران شوپیان سعید محمد الطاف بخاری سے ملاقی

0
0

مقامی آبادی کی فلاح وبہبودی سے متعلق اہم مسائل پر تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍ضلع ترقیاتی کونسل ممبران نے چیئرپرسن اور وائس چیئرمین کی قیادت میں اپنی پارٹی صدرسعید محمد الطاف بخاری سے پارٹی صدر دفتر شیخ باغ سرینگر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈی ڈی سی ممبران نے مقامی آبادی کی فلاح وبہبودی اور ترقی سے متعلق اہم مسائل کو اُجاگر کیا جس میں ڈھانچہ کا فقدان، پانی سپلائی ودیگر ترقیاتی فلاحی اقدامات شامل ہیں۔ پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری نے کہاکہ سالہا سال سے دور دراز علاقہ جات میں رہنے والی مقامی آباد کو غیر متوقع مشکلات کا سامنا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ سبھی پارٹی ورکرز زمینی سطح پر کام کریں، لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کریں‘‘۔ انہوں نے ممبران کو مشورہ دیاکہ وہ دور دراز علاقوں میں لوگوں تک پہنچیں اور اُن کے مسائل مقامی انتظامیہ کی نوٹس میں لائیں۔ میٹنگ میں اپنی پارٹی نائب صدر ظفر اقبال منہاس، ڈی ڈی سی چیئرپرسن بلقیس جان، ڈی ڈی سی وائس چیئرمین عرفان منہاس، ڈی ڈی سی ممبر چودھری فضل، ڈی ڈی سی ممبرطاہر احمد میر، ڈی ڈی سی ممبر عبدالرشید لون، ڈی ڈی سی ممبر یاسمین جان اور ڈی ڈی سی ممبر نگینہ قیوم نے شرکت کی۔ پریس بیان میں بخاری نے کہاکہ ضلع شوپیان سے ضلع ترقیاتی کونسل ممبران کے ساتھ میٹنگ میں بنیادی سہولیات سے متعلق کئی امور پر تبادلہ خیال ہوا اور اُن کا حل نکالنے کے لئے سیر حاصل بحث ہوئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا