ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے کیلئے محکمہ جنگلات رینج کوکرناگ کی

0
0

جانب سے’گرین جموں و کشمیر” مہم کے تحت بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم
پیر ہلال
اننت ناگ ؍؍محکمہ جنگلات جموں و کشمیر کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے رینج کوکرناگ میں ’’گرین جموں و کشمیر‘‘ مہم کے تحت کوکرناگ میں پودے لگائے جا رہے ہیں۔ شجر کاری مہم کا آغاز’’گرین جموں و کشمیر‘‘ مہم کے چلتے کوکرناگ کے ہل پارک میں محکمہ جنگلات کی جانب سے بڑے پیمانے پر شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔مہم کا آغاز ایس ڈی ایم کوکرناگ انجینئر سارب سہران اور ڈی ایف او ان ت ناگ محمد رمضان نے چنار کا پودہ لگا کر کیا۔جبکہ شجرکاری مہم کے موقعہ پر ، بی ڈی سی چیر پرسن پروینہ اختر، صدر میونسپل کمیٹی کوکرناگ پرنس احمد شیخ، تحصیلدار کوکرناگ سعید، معز، قادری، ڈی ڈی سی ممبر میرا جہانگیر، ایس ایچ او کوکرناگ راشد احمد خان، رینج آفیسر کوکرناگ پیرزادہ ریاض احمد، و محکمہ جنگلات کے دیگر ملازمین کے ساتھ ساتھ پنچ سرپنچوں کے علاوہ جنوبی کشمیر کے سئنیر صحافی شاہ ہلال، راجہ راسف، شاہ اشفاق، عاصف شفیع، بلال خان اور نظیر ویلفیر سوسائٹی کے رضاکاروں نے بھی مہم میں حصہ لیا۔اس موقعہ پر ایس، ڈی ایم۔کوکرناگ سارب سہران نے عوام سے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں درختوں کی اہمیت سے واقف کرایا۔انہوں نے مزید کہا کہ شجر کاری سے نہ صرف ماحولیاتی توازن برقرار رہتا ہے بلکہ یہ صدقہ جاریہ بھی ہے، ’’جب تک درخت کی چھائوں، پھل یا کسی اور طریقے سے لوگ استفادہ حاصل کریں گے، درخت لگانے والے کو صدقہ ملتا رہے گا۔‘‘ جبکہ محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او اننت ناگ نے بتایا کہ اس طرح کی مہم ضلع کے ہر ایک رینج ہیڈکوارٹر کے ساتھ ساتھ اسکولوں اور کالجوں کے علاوہ دیگر سرکاری عمارتوں اور دفاتر میں بھی جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ گرین جموں کشمیر مہم کے تحت شجرکاری کا مقصد لوگوں میں اس حوالے سے شعور پیدا کرنا بھی ہے۔ساتھ ہی انہوں نیکہا کہ ضلع میں محکمہ کو قریباً 3لاکھ 75 ہزار پودے لگائے جائیں گے جس میں رینج کوکرناگ کو سب سے زیادہ پودے لگانے کا ہدف دیا گیا جو 31 مارچ تک مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ آج دن کے موقعہ پر محکمہ نے لوگوں میں مفت تقسیم کئے گئے تاکہ وادی کوکرناگ کو پورا گرین بنایا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا