کیرالہ کے نو ڈیموں میں ریڈ الرٹ ، پانچ ڈیموں کے لیے بلیو اور اورنج الرٹ جاری

0
0

ترواننت پورم ،//کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے اتوار کو کہا کہ ریاست میں ہو رہی شدید بارشوں کے پیش نظر ڈیموں کے کیچمنٹ ایریاز میں پانی کی سطح بڑھنے کی وجہ سے نو ڈیموں کے لیے ریڈ الرٹ اور پانچ ڈیموں کے لیے اورنج اور بلیوالرٹ جاری کیا گیا۔
مسٹر وجیان نے اتوار کو اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا کہ اسٹیٹ الیکٹریسٹی بورڈ کے ماتحت ڈیموں کے لیے یہ الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پتھانم تٹیا کے ککی ڈیم ، ضلع ترشور کے شولیار اور پیرنگل کتھو اور پیچی ڈیموں ، ضلع اڈوکی کے کنڈالہ ، کلار کٹی ، میٹوپیٹی اور کلر ڈیموں اور ضلع پالکڈ میں چلیار ڈیموں میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ضلع پالکڈ کے پوتھنڈی ڈیم ، ضلع ترووننت پورم میں نییار ڈیم ، اڈوکی کے پونمڈی اور اڈوکی ڈیموں اور ضلع پتھانم تٹیا میں پمبا ڈیم میں بلیو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
ضلع ترشور کے واجانی اور چمنی ڈیموں ، ضلع پالکڈ کے،مینکارا ، منگلم اور مالمپوزہ ڈیموں میں اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا