پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آگ بھڑکتی ہوئی

0
0

نئی دہلی // بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار رہنے کے ساتھ گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگنے والی آگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اتوار کو ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے دن 35-35 پیسے فی لیٹرکا اضافہ کیا گیا۔ دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 35 پیسے فی لیٹر بڑھ کر 105.84 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.57 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
اس سے قبل پیر کے روز مسلسل ساتویں دن پٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ اس کے بعد دو دن تک سکون رہا لیکن اس کے بعد سے قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 111.77 روپے اور ڈیزل 102.52 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پٹرول 114.45 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 103.78 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔ جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں پٹرول 100.25 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 99.80 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ رانچی میں اب بھی پٹرول پورے ملک میں سب سے سستا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا