شفایابی کی شرح 98.10 فیصد

0
0

نئی دہلی ،// ملک میں کووڈ وبا کے قہر پر قابو پانے کی مہم تیزی سے جاری ہے ، جس کی وجہ سے کووڈ انفیکشن سے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 98.10 فیصد ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت برائےصحت اور خاندانی بہبود نے اتوارکو یہاں یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں41 لاکھ 20 ہزار 772 کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ آج صبح 7:00 بجے تک مجموعی 97 کروڑ 65 لاکھ 89 ہزار 540 کووڈ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔
وزارت نے بتایا کہ 19،788 کووڈ مریض گذشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن سے صحتیاب ہو گئے ہیں ۔ اب تک کل تین کروڑ 34 لاکھ 19 ہزار 749 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح ریکارڈ 98.10 پر آ گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14،146 نئے کووڈ کیسزسامنے آئے ہیں۔ ملک میں ابھی ایک لاکھ 95 ہزار 846 مریض زیر علاج ہیں۔ انفیکشن کی شرح 0.57 فیصد ہے۔
وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی 11 لاکھ 123 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں 59 کروڑ نو لاکھ 35 ہزار 381 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا