دگن ٹاپ میں گوجری محفل مشاعرہ وموسیقی کااہتمام

0
0

مختلف اضلاع کے نامور شعرائ،ادباء اورگلوکاروں نے فن کامظاہرہ کیا
ابرارچوہدری

گول //دوردراز ،قدرتی حسن سے مالامال خوبصورت دگن ٹاپ وادی میں گوجری محفل مشاعرہ وموسیقی کاانعقادگوجری زبان وادب کی ترویج کیلئے کارآمدثابت ہوگااوراس کیلئے بزم وادی انس گوجری ادب مہور(گول گلاب گڑھ) کی سنجیدہ کاوشوں کوسلام اورمبارکبادپیش کرتے ہیں۔گوجربکروال قوم کی بچیوں کوبہترزندگی فراہم کرنے کیلئے سماج کے ہرذی شعورفردکواپناکردارنبھانے کیلئے آگے آناچاہیئے ۔گوجربکروال قوم کوپسماندگی سے دلدل سے نکالنے کیلئے خانہ بدوشوں کوان کے حقوق ،مراعات اوران کے فرائض سے روشناس کرانااورزبان وادب ،کلچروثقافت کاتحفظ انتہائی ضروری ہے۔ان خیالات کااظہارمقررین نے دگن ٹاپ میں منعقدہ محفل ِمشاعرہ وموسیقی کے دوران کیا۔تفصیلات کے مطابق گوجری زبا ن وادب کی ترویج کیلئے کام کرنے والی معروف وفعال تنظیم بزم ِ وادی انس گوجری ادب مہور(گول گلاب گڑھ) کے زیراہتمام گزشتہ روزضلع رام بن کے معروف سیاحتی مقام دگن ٹاپ میں یک روزہ گوجری محفل مشاعرہ و موسیقی پروگرام کاانعقادکیاگیاجس میں جموں وکشمیرکے تمام خطوں سے تعلق رکھنے والے گوجری اوراُردوشعراء اورگلوکاروں نے حصہ لے کراپنے فن کامظاہرہ کیا۔اس دوران پروگرام کی صدارت معروف شاعروادیب مصروف گلاب گڑھی کررہے تھے ۔اس موقعہ پر گوجری طنزومزاح کے بادشاہ اورمعروف شاعروادیب تاج الدین تاج مہمان خصوصی اول ،حاجی محمدیوسف مجنوں صدرگوجربکروال کانفرنس ضلع رام بن مہمان خصوصی دوم، معروف ادیبہ ،شاعرہ ومعاون مدیرہ گوجری اخباررودادقوم شازیہ چودھری مہمان ذی وقاراول،چوہدری نثارحسین ریٹائرڈرینج آفیسرارناس مہمان ذی وقاردوم، معروف کالم نویس ،ادیب وترجمہ کارطارق ابرارمہمان ذی عزت اول،چوہدری سخی محمدڈی ڈی سی ممبر گول مہمان ذی عز ت دوم کے طورپرموجودتھے۔اس کے علاوہ ایوان صدارت میں دیگرمعززشخصیات بشمول شکیلہ چوہدری بی ڈی سی چیئرمین گول، محمدشفیع جرال صدرگلا ب بزم ادب گول، ڈاکٹرمشتاق احمدگول،عبدالحمیدانیس (پونچھ)،نزاکت چوہدری (راجوری)،حاجی عبدالحمیدسرپنچ شجرواے وغیرہ بھی شامل تھیں۔پروگرام کاآغازمولانازاہدرضانے تلاوتِ کلام مقدس سے کیا ۔اس کے بعدعلاقہ گول گلاب گڑھ سے اُبھرتے ہوئے گلوکارآزاداحمدآزادنے زبیع راجوروی اوردیگرگوجری شعراء کے کلام کواپنی جادئوئی آوازاوردُھن سے نوازکرسامعین کومحظوظ کرتے ہوئے شرکا ء محفل پروجدطاری کردیا۔قبل ازیں نسیم گلاب گڑھی نے پروگرام میں دوردرازاضلاع مثلاً اوڑی بارہمولہ ،راجوری ،جموں ودیگراضلاع سے طویل سفرکرکے آئے ہوئے شعراء وادباء کوروایتی گوجری پگڑیاں اورشال پہناکران کی عزت افزائی کی۔اس دوران پروگرام میں جن شعراء حضرات نے اپناکلام پیش کیاان میںقاری غلام رسول درہالوی (راجوری)،مشتاق احمدفانی (پونچھ)،عبدالحمیدانیس (پونچھ)،شازیہ چوہدری (راجوری)،حاجی محمدابراہیم دُکھی (بدھن)،نسیم گلاب گڑھی، تاج الدین تاج نامبلہ اوڑی ،مصروف گلاب گڑھی ، طارق ابرار (جموں)،ہدایت اللہ سہروردی(بدھن)، حیدرعلی حیدر(بدھن)،غلام مصطفے التمش(بدھن)، ممتازاحمدخاکسار(بدھن)،مشتاق احمدآتش(بدھن)،محمدشریف انجم (گول)، انظرمنظور(گول)،منظورراہی (ماکنڈی گول)،شریف قاضی (گول داچھن)، محمدبشیرفردوسی (چکلا س بدھن)،محمدشفیع جرال صدر گلاب بزم ادب گول،فیروزالدین فیروز(گول)،محمدرفیع سیلانی (شجرومہور)،محمدپروازپروانہ (شجرومہور)،ظفراحمدضیاء (مہور)،طیب رضاجیلانی (مہور)،طالب حسین طالب (ملائی مہور)وغیرہ شامل تھے۔اس موقعہ پر نظامت کے فرائض سیدمحمدمنشاء اورمنتظم وبزم وادی انس گوجری ادب مہورگول گلاب گڑھ کے سرپرست نسیم گلاب گڑھی نے مشترکہ طورپرانجام دیئے جبکہ میزبانی فرائض محمداسلم جملانوی اورنگرانی کافریضہ طالب حسین طالب ؔاورطیب رضاجیلانی نے انجام دیا۔پروگرام کے اختتام پرشعر اء حضرات میں نسیم گلابی گڑھی اوردیگرتنظیمی عہدیداروں کی طرف سے شاعری کی کتابیں اورکاپیاں بھی تقسیم کی گئیں۔شکریہ کی تحریک پیش کرتے ہوئے نسیم گلاب گڑھی نے تمام شرکاء اورشعراء وادباء اورمیڈیاسے وابستہ حضرات کاپروگرام کوکامیاب بنانے کیلئے شکریہ اداکیا۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا