مزید کتنے بہادر بھارتی فوجیوں کو قربان کرنے کی ضرورت ہے؟: گرمیت سنگھ بگھی

0
0

کہا پونچھ سیکٹر میں پانچ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت تشویش کا باعث ہے
لازوال ڈیسک
جموں//سماجی کارکن گرمیت سنگھ بگھی نے آج یہاں پریس کے نام جاری اپنے ایک بیان میں راجوری ، پونچھ میں پانچ بھارتی فوجیوں کو موت پرافسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے جموں و کشمیر کے پونچھ سیکٹر کی پیر پنجال رینج میں دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا پونچھ میں دہشت گردی کا حملہ انتہائی قابل مذمت ہے جس میں ہمارے بہادر نائب صوبیدار جسوندر سنگھ ، سپاہی گجن سنگھ ، این کے مندیپ سنگھ ، سپاہی سراج سنگھ اور سپاہی ویساک ایچ نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا جموں و کشمیر کے لوگ تقسیم نہیں ہوں گے ،لیکن انہوں نے کہا جموں و کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں پانچ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت زیادہ تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ میں حکومت سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ مزید کتنے بہادر بھارتی فوجیوں کو قربان کرنے کی ضرورت ہے؟

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا