سرنکوٹ میں جونیئر کمیشنڈ افسر سمیت 5فوجی اہلکاروں کی شہادت پر الطاف بخاری کا اظہار ِ دکھ

0
0

سانبہ سے متعدد سرپنچ، پنچ وسماجی کارکن اور ایڈووکیٹ وکرم راٹھو دیگر50افراد کے ہمراہ اپنی پارٹی میں شامل
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقہ میں انکاؤنٹر کے دوران جونیئر کمیشنڈ افسر سمیت 5فوجی جوانوں کی شہادت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہم شہید اہلکاروں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے جنگجوؤں کے ساتھ لڑتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اُن کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا‘‘۔ الطاف بخاری اپنی پارٹی دفتر گاندھی نگر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں ایڈووکیٹ وکرم راٹھور پانچ سے زائد دیگر افراد کے ہمراہ اپنی پارٹی میں شامل ہوئے۔ تعلیم یافتہ طبقہ اور منتخب پنچایتی ممبران کو اپنی پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے بخاری نے کہاکہ مختصر وقت میں جماعت جموں کے میدانی علاقوں میں اپنا مضبوط کیڈر بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ خواندہ طبقہ کی شمولیت کا جماعت میں خیر مقدم ہے۔ لوگوں نے پارٹی کی پالیسیوں اور ایجنڈے پر اپنااعتماد ظاہر کیا ہے جوکہ دونوں خطوں کی یکساں ترقی اور اتحاد کی وکالت کرتاہے۔ انہوں نے مزید کہا’’ہمار اماننا ہے کہ سیاسی جماعتیں لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہی ہیں۔ اِنہوں نے لوگوں کو جوخوا ب بیچے ، وہ کبھی حقیقت نہ بن سکے، البتہ اپنی پارٹی لوگوں کو سچ بتانے پر یقین رکھتی ہے ۔ اس اثناء سرپنچوں ونائب سرپنچوں نے بھی اپنی پارٹی کا دامن تھاما جن میں سرپنچ کیسو منہاسہ کلدیپ ورما، سرپنچ خانپور چمپا دیوی، سرپنچ ننگا بملا دیوی، نائب سرپنچ اوتال منجیت سنگھ، سنیئر سماجی کارکن ڈاکٹر جسبیر وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔ ان پنچایتی ممبران کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنی پارٹی صدر نے کہاکہ زمینی سطح پر پنچایتی راج نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور تھری ٹائر نظام میں منتخب ہوئے ممبران کو انتظامیہ کی طرف سے عزت دی جانی چاہئے۔ اس ضمن انہوں نے مزید کہاکہ ’’ یہ انتہائی قابل ِ مذمب ہے کہ ضلع رام بن میں انتظامیہ نے پنچایتی ممبران کو نظر انداز کیا جس سے وہ استعفے دینے پر مجبور ہوئے، منتخب پنچایتی اراکین جمہوری ڈھانچہ کی بنیاد ہیں اور اُنہیں نظر انداز کرنے کے لئے ذمہ دار افسران کو جوابدہ بنایاجانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پنچایتی ممبران زمینی سطح پر کام کرتے ہیں، اُنہیں مرکزی وزراء کے سامنے نمائندگی نہ کرنے دینا قابل ِ مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی پنچایتی راج نظام کے ممبران کے حقوق کا تحفظ کرنے کی وعدہ بند ہے۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری وجے بقایہ، صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ، ایس ٹی ونگ ریاستی صدر سلیم چوہدری، ریاستی یوتھ ونگ نائب صدر رقیق احمد خان، ریاستی ایس سی کارڈی نیٹر بودھ راج بھگت، او بی سی ریاستی کارڈی نیٹر مدن لال چلوترہ، صوبائی سیکریٹری ڈاکٹر روہت گپتا، ریاستی یوتھ ونگ جنرل سیکریٹری، ضلع صدر کنڈی (بنی ۔بسوہلی) یاسر چوہدری، ابہے بقایہ، صوبائی صدر جموں ایس ٹی ونگ چوہدری شبیر کوہلی، صوبائی کارڈی نیٹر مائنارٹی سیل وجندر دتہ، صوبائی نائب صدر خواتین ونگ روپالی رانی، انچارج یوتھ صدر جموں صوبہ وپل بالی، ضلع صدر اپنی ٹریڈ یونین انیرودھ شرما، ضلع صدر یوتھ ونگ جموں اربن شبم چوہدری، صوبائی سیکریٹری یوتھ ونگ سوہیل کھجوریہ، صوبائی سیکریٹری یوتھ ونگ جتندر سنگھ کے علاوہ سانبہ سے پارٹی ورکران چوہدری بچن لال، بشن ورما، دیس راج اور سام لال وغیرہ بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا