دریائے توی کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے چلائی بیداری مہم

0
0

پرنسل گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس جموں رنجیت سنگھ جموال کی طلباء کوشاباشی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس جموں کے این ایس ایس رضاکاروں نے جموں کے مشہور و معروف دریائے توی کی صفائی ستھرائی کے لئے آج پوسٹر بنا کر بیداری کی مہم چلائی جس میں پلاسٹک کے استعمال سے روک تھام ، کوڑا کرکٹ اور دیگر غیر ضروری اشیاء کو دریائے توی میں نہ ڈالنے کی گزارش کی کیونکہ پانی کا صاف ہونا نہ صرف انسانی زندگی کے لیے ضروری ہے بلکہ تمام نظام کائنات میں پانی ایک اہم مقام رکھتا ہے لہٰذا اس کی اطراف میں جو رہائشی علاقے ہیں ۔ان کو اس کا خاص خیال رکھنا ہے۔ اس موقع پر کالج پرنسپل رنجیت سنگھ جموال نے طلبا کے پوسٹر دیکھے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس طرح کے پروگرام کرتے رہنے کے لیے اور بچوں کے اندر جوش و جذبے کو بڑھانے کے لئے شاباشی دی اور اس این ایس ایس کے پروگرام آفیسرز کو جن میں پروفیسر عرفان علی اور پروفیسر رجنی بالا کو بھی اس طرح کے اقدامات اٹھانے پر سراہنا کی۔ کلسٹر یونیورسٹی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سندھیہ بھردواج نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور اس طرح کے مزید پروگرام کرنے لیے کہا۔ یہ کمپیٹیشن جموں کشمیر سٹیٹ پالوشن کنٹرول بورڈ کی طرف سے منعقدہ ہفتہ وار پروگراموں میں شامل ہے۔ جس میں بورڈ نے تمام کالجوں کو اس بیداری مہم میں شریک رکھا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا