کانگریس کا لکھیم پور کھیری تشدد کے خلاف جموں میں خاموش احتجاجی دھرنا

0
0

جموں،.. جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے پیر کے روز یہاں راج بھون کے سامنے لکھیم پوری کھیری تشدد کے خلاف خاموش احتجاجی دھرنا دیا۔
دھرنے پر بیٹھنے والوں میں کمیٹی کے صدر غلام احمد میر، سینئر لیڈر رمن بھلہ اور دیگر لیڈران موجود تھے۔
احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جن پر ’مودی سرکار ہوش میں آؤ ہوش میں آؤ‘، ’اجے مشرا منتری کو معطل کرو معطل کرو‘ ، ’کشمیر میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کو بند کرو بند کرو‘ جیسے نعرے درج تھے۔
درین اثنا کانگریس کمیٹی کے لیڈروں اور ورکروں نے سری نگر میں بھی اپنے پارٹی ہیڈکوارٹر پر لکھیم پور کھیری تشدد کے خلاف احتجاج درج کرتے ہوئے مرکزی وزیر اجے مشرا کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
بتادیں کہ اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں 3 اکتوبر کو ہونے والے تشدد میں چار کسانوں سمیت آٹھ افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا