ملک میں ہلاکت خیز کورونا سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 98 فیصد

0
0

نئی دہلی //ملک میں ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کمی اور اس بیماری کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے درمیان صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98 فیصد ہوگئی ہے۔
دریں اثنا اتوار کو ملک میں 46 لاکھ 57 ہزار 679 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 95 کروڑ 19 لاکھ 84 ہزار 373 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 18132 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ، جس سے متاثرین کی تعداد تین کروڑ 39 لاکھ 71 ہزار 607 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا 21،563 مریضوں کی صحت یابی کے بعد شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 32 لاکھ 93 ہزار 478 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 3624 سے گھٹ کر دو لاکھ 27 ہزار 347 رہ گئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 193 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،50،782 ہوگئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا