ضلع کشتواڑ کے چھاترو کے علاقوں میں بجلی کی ترسیلی لائنیں بوسیدہ کھمبوں اور سر سبز درختوں کے سہارے

0
0

محکمہ کی ناقص کارکردگی سے لوگ ناخوش ،گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل
چودھری محمد اسلم

چھاترو ؍؍ ضلع کشتواڑ کے سب ڈویژن چھاترو کے دور دراز دیہاتی علاقوں میں بجلی کی ترسیلی لائنیں کو سر سبز لکڑی کے بوسیدہ کھمبوں اور درختوں کے ساتھ جوڑ رکھا ہے۔اگر چہ مرکزی سرکار دعویٰ کر رہی ہے کہ ہم جموں و کشمیر کو چار چاند لگائیں گے تو ان علاقوں کے لوگوں کے ساتھ اتنی بڑی ناانصافی کیوں۔ اگر چہ لیفٹننٹ گورنر کی جانب سے ہدایت کئی گئی ہے کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی و باالخصوص بجلی کی دستیابی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تو اس کے باوجود بھی ضلع انتظامیہ خاموش تماشائی کیوں بنی ہوئی ہے۔بجلی کی ترسیلی لائنیں کو لکڑی کے بوسیدہ کھمبوں اور سر سبز درختوں کے ساتھ لٹکا کر لوگوں کیلئے خطرے سے خالی نہیں ہے۔لوگوں نے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل جی انتظامیہ کی ہدایت کے باوجود بھی زمینی سطح پر بجلی نہ ہونے کے برابر ہے۔بوسیدہ کھمبوں اور سر سبز درختوں سے لائنیں کو ازیں کرنا لوگوں کیلئے مشکلات کا باعث ہے۔مقامی نوجوان نے بتایا کہ پچھلے کئی سالوں سے بجلی کی ترسیلی لائنیں کو سر سبز درختوں کے ساتھ جوڑا ہوا ہے جس سے لوگوں کی جانیں خطرے سے خالی نہیں ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لوگوں نے ضلع انتظامیہ پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی کشتواڑ اور لیفٹننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ ہمارے ان علاقوں کی بجلی لائنوں پر بھی نظر ثانی کی جائے تاکہ لوگوں کو راحت کی سانس ملے اور ان لائنوں کے لکڑی کے بوسیدہ کھمبوں کو تبدیل کر کے لوہے کہ کھمبے نصب کئے جائیں جس سے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا