جموں و کشمیر اور لداخ ملک کے اٹوٹ انگ

0
0

غیر قانونی قبضہ فوری طور پر خالی کرے پاکستان : ہندوستان
یواین آئی

نیویارک؍؍ہندوستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے جموں و کشمیر کا مسئلہ اٹھائے جانے پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ ہندوستان کے اٹوٹ انگ اور لازم و ملزوم حصے تھے اور رہیں گے ، پاکستان یہاں سے اپنا غیر قانونی قبضہ فوری طور پر خالی کرے۔یواین مشن میں ہندوستان کی فرسٹ سکریٹری سنیہا دوبے نے یو این جی اے میں ہندوستان کا موقف رکھتے ہوئے کہا ’’ میں یہاں ایک بار پھر کہنا چاہتا ہوں کہ جموں و کشمیر اور لداخ ہمیشہ ہندوستان کا اٹوٹ انگ اور لازم و ملزوم حصہ تھے اور رہیں گے۔ ان میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جن پر پاکستان نے غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔ ہم پاکستان سے اس کے غیر قانونی قبضے والے تمام علاقوں کو فوری طور پر خالی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں‘‘۔ہندوستان کے جواب دینے کے حق کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے، جو حکومتی پالیسی کے تحت دہشت گردوں کو کھلے عام حمایت ، تربیت، مالی امداد اور اسلحہ فراہم کرتا ہے۔ اس کی زمین پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے کالعدم دہشت گردوں کی سب سے زیادہ تعداد کی موجودگی کا ریکارڈ ہے ‘‘۔ محترمہ دوبے نے امن کی شرائط کے بارے میں کہا ’’ ہم پاکستان سمیت اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ معمول کے تعلقات چاہتے ہیں ،تاہم ایک سازگار ماحول بنانے کی سمت میں ایمانداری سیکرنا پاکستان پر منحصر کرتا ہے۔ اس کے تحت پاکستان کو ہندوستان کے خلاف کسی بھی طرح سیسرحد پاردہشت گردی کے لئے اس کے کنٹرول میں آنے والے کسی بھی علاقے کے استعمال کی اجازت نہیں دینے کے لئے قابل اعتماداور قابل تصدیق کارروائی کرنی ہو گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا