چیف میڈیکل آفیسر کشتواڑ نے فارماسسٹ کے کردار کو سراہا
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍عالمی یوم فارماسسٹ کے موقع پر ضلع ہسپتال کشتواڑ میں فارماسسٹ ایسوسیشن ضلع کشتواڑ کے زیر اہتمام عالمی یوم فارماسسٹ منایا گیا۔ عالمی یومِ فارماسسٹ کا تھیم Pharmacy. Always trusted for your health تھا۔ اس موقع پر چیف میڈیکل آفیسر کشتواڑ ڈاکٹر رویندر منہاس ، انچارج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ضلع ہسپتال کشتواڑ رویندر کمار ٹھاکر، ڈاکٹر شام لال کے علاوہ فارماسسٹ ایسوسیشن کے کء ممبران نے شرکت کی۔ موقع پر خطاب کرتے ہوئے انچارج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ضلع ہسپتال کشتواڑ نے پوری دنیا میں فارماسسٹ کے کردار پر راشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا فارماسسٹ محکمہ صحت کا ایک اہم حصہ ہیں اور انہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران اہم کردار نبھایا۔محکمہ صحت کے دیگر ملازمین کی طرح انہوں نے بھی دل و جان سے اپنے فرائض انجام دیے۔ چیف میڈیکل آفیسر کشتواڑ نے فارماسسٹ ایسوسی ایشن کشتواڑ کو عالمی یومِ فارماسسٹ کو مبارکبادی پیش کی اور کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ نء چیزوں اور ادویات کی ایجاد ہو رہی ہے جس کی وجہ سے فارماسسٹ کے کام کاج کے کافی تبدیلیاں آنے لگی ہیں لہذا محکمہ صحت میں کام کر رہے تمام فارماسسٹ کو تمام نء ایجادات کا علم رکھنا چاہیے جو انہیں اپنے فرائض انجام میں مفید ثابت ہو گا۔ انہوں نے فارماسسٹ ایسوسیشن کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارماسسٹ محکمہ صحت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں لہذا آپ کو سخت محنت کرنی چاہیے اور طبی میدان میں تازہ ترین تحقیق کے بارے میں اپ ڈیٹ رہنا چاہیے۔ انہوں نے کشتواڑ کے مختلف ہسپتالوں اور طبی مراکز میں خاص طور پر ضلع کشتواڑ کے دور دراز علاقوں میں تعینات کوئڈ کے دوران ادا کیے گئے فارماسسٹ کے کردار کو بھی سراہا۔سینئر فارماسسٹ و صدر فارماسسٹ ایسوسیشن کشتواڑ جاوید احمد کچلو نے لازوال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارماسسٹ صحت کے شعبے کا اہم حصہ ہیں اور تمام فارماسسٹ محنت اور لگن سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے دیگر ملازمین کی طرح کورونا وائرس کے دوران پوری دنیا میں فارماسسٹ کا رول بھی اہم رہا۔ انہوں نے عوام نے سرکار کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کی تاکہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔