پوگل پریستان:علاقہ اڈھال میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی

0
0

سجاد رونیال

رام بن ؍؍ضلع رام بن تحصیل پوگل پرستان پنچائیت حلقہ پوگل (lower) وارڈ نمبر 1 میں پانی کی ادم دستیابی سے لوگ گوناگوں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔وہاں کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہاں حسب معمول مرد و زن کی قطاریں صبح و شام اسی طرح کھڑی پینے کے پانی کے انتظار میں بے تابی سے دیکھنے کو ملی گئے۔74 سال کی آزادی کے بعد بھی کچھ علاقہ جات جہاں ابھی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔وہاں کے وارڈ ممبر فرید احمد نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موصوف میں بارہا مرتبہ SDM رام سو بلاک دیوس اکھڑال میں مسلئے کو اٹھایا۔لیکن ستمظریفی تو یہ کہ ابھی پینے کے پانی کے بارے کوئی پیش رفت دیکھنے کو نہیں ملی۔جس کے چلتے علاقے کے لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں۔انھوں نے آج نیوز بیرو اف انڈیا کے چینل کی وساطت سے پینے کے پانی کے مسلئے اجاگر کیا ہے۔امید ہے کہ یہاں کی آبادی کو فی الفری طور راحت رسانی مل جائے گئی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا