بی جے پی حکومت اور ایل جی انتظامیہ نے جموں بندکے مطالبات کو قبول نہیں کیا: سنیل ڈمپل

0
0

کہا آرٹیکل 370 کی منسوخی نے تاجروں ، ٹرانسپورٹرز اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے
لازوال ڈیسک
جموں//مشن اسٹیٹ ہنڈ کے صدر سنیل ڈمپل نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مرکز میں بی جے پی حکومت اور ایل جی حکومت نے ہمارے کامیاب مکمل جموں بندکے مطالبات کو قبول نہیں کیا۔ڈمپل نے کہا کہ جموں کے لوگوں ، تاجروں ، تمام سیاسی جماعتوں ، جموں بند کے لوگوں نے جییو او کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔ جبکہ جموں و کشمیر میں ریلینس انٹری ، دربار موئوکو بحال کرنے کیلئے، جموں و کشمیر ڈوگرہ اسٹیٹ ، خصوصی سٹیٹس ، 370 واپس کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی اور خصوصی حیثیت نے تاجروں ، ٹرانسپورٹرز اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا جب بھی ہم شاہی ریاست کے اپنے حقوق واپس مانگتے ہیں تو بی جے پی حکومت اور اس کے لیڈر الزامات لگاتے ہیں۔انہوں نے بھاجپا لیڈران کی طرف سے الزامات لگانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا