ابتدائی بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم ایک چلینج کا کام ہے: پرنسل ڈائٹ سکندر لال
نریندر سنگھ ٹھاکر
ادھمپور// ضلع ادھمپور کے تحت کد ڈائٹ نے پرنسپل سکندر لال کی رہنمائی میں ابتدائی بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم پر ضلع پرائمری اور پرائمری سطح کے اساتذہ اور ماسٹر آف ماسٹروں کا پہلا بیچ مکمل کیا ہے۔ جبکہ اس ورکشاپ میں تمام تعلیمی زونوں کے بیس اساتذہ نے حصہ لیا۔ وہیںورکشاپ کے بارے میں افتتاحی خطاب میں پرنسپل ڈائٹ نے کہا کہ ابتدائی بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم ایک چلینج کام ہے کیونکہ ایک استاد کس طرح ایک بہت نرم ذہن کو سنبھالے گا اور اسے ہر قسم کی ہمدردی اور کھیل کی سرگرمیوں کی ضرورت ہوتی ہے جس سے بچوں کو سکولوں میں پہنچنے میں مدد ملے گی۔ .وہیں ریسورس پرسنز راجیش شرما سینئر لیکچرر ، سشی بالا ماسٹر ، رشیکا گپتا ٹیچر نے شرکاء کو مختلف موضوعات جیسے ای سی سی ای ، حروف تہجی ، نمبر ، صبح کی میٹنگز ، ، انٹیگریٹڈ لرننگ ، اسیسمنٹ کا انعقاد ، کھیلنے کے طریقہ کار وغیرہ کے بارے میں تربیت دی۔