مینڈھر بازار اور پنچائیتوں میں لگائی گئیں سٹریٹ لائٹیں خراب :ستیش شرما

0
0

بازارورہائشی علاقے غیرمحفوظ،چوری وجرائم کاخدشہ :سرپنچ نیاز احمد خان
سرفرازقادری

مینڈھر؍؍مینڈھر بازار و دیگر مینڈھر کی پنچائتوں میں محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنلوجی کی طرف سے (سٹریٹ لائیٹ) جب لگائی گئی تھیں اسکے کچھ عرصہ بعد خراب ہو گئی تھیں اور آج تک انکو مرمت نہیں کروایا گیا جبکہ شام ہوتے ہی پورا بازار گھپ اندھیرے میں تبدیل ہو جاتا ہے ۔بازار کی دوکانیں اور مکان بڑی روشنی نہ ہونے سے خطرے کا باعث بنے رہتے ہیں اور کوئی بھی حادثہ ہونے پر مجرم کے لئے اندھیرا مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔بازار میں رہ رہے لوگوں نے خراب لائٹ کو درست کروانے کی انتظامیہ سے مانگ کی ہے۔سرپنچ نیاز احمد خان اور ستیش کمار شرما نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ متعلقہ محکمہ سولر لائٹیں لگانے میں کلی طور پر ناکام ہو چکا ہے ۔سرکار کی جانب سے آئے ہوئے لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جس کا زمینی سطع پر عوام کو کوئی فائدہ نہ ہے صرف پیسے ہی ہڑپ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن آفسیران اور ملازمیں کی لاپرواہی کی وجہ سے سرکار کے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ان کے خلاف کاروئی کر کے فوری طور تبدیل کیا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا