بھدرواہ میں تحصیلدار ، نائب- تحصیلدار کی آسامیاں خالی

0
0

متعلقہ حکام گہری نیند میں،جموں کشمیر انتظامیہ خالی پڑی اسامیوں کو پرکرے:ایڈوکیٹ ماجد ملک
ساجد طفیل لون

بھدرواہ؍؍ ایک ماہ ہونے کو جا رہا ہے جس میں بھدرواہ میں تین بڑی اسامیاں خالی پڑی ہیں اور ان خالی پڑی اسامیوں سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بھدرواہ میں تحصیلدار ، نائب تحصیلدار اور گردوار کا عہدہ خالی پڑا ہے۔ سماجی کارکن ایڈووکیٹ محمد ماجد ملک نے اخباری نمایندوں سے بات کرتے ہوے جموں کشمیر انتظامیہ سے ان عہدوں پر فوری تقرری کا مطالبہ کیا ہے۔ "چونکہ متعلقہ حکام کسی بھی عہدے پر کسی افسر کو تعینات کرنے میں ناکام رہے ہیں ، اس لیے علاقے کے لوگوں کو بہت سی پریشانیوں کا سامنا ہے۔” سینئر عہدیداروں کی عدم موجودگی میں علاقہ مکینوں کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملک نے مزید کہا کہ تحصیل میں ، ایک تحصیلدار مختلف کاموں کے تحت حکومتی واجبات کی وصولی کے لیے ذمہ دار ہے ، تحصیلریونیو ریکارڈ اور ریونیو اکاؤنٹس کی تیاری اور دیکھ بھال کے لیے اور پٹواریوں اور قانون گوکے کام کو کنٹرول کرنے کے لیے۔ ملک نے جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا ، کمشنر سیکریٹری ریونیو ،ڈویژنل کمشنر جموں اور ضلع کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما سے مداخلت کی درخواست کی اور بھدرواہ میں تحصیلدار ، نائب تحصیلدار اور گردواروں کی اسامیوں کو فوری طور پر بھرنے کا مطالبہ کیا۔ تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہوجائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا