وولڈ صوفی فورم و آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ صدر مولانا سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھوی کا کشمیر میں پرتباک استقبال

0
0

ایک ہفتے کے دوران کئی روح پرور صوفی مجالس سے خطاب فرمائیں گے: مولانا بشارت حسین ثقافی
اعجازالحق بخاری

سرینگر ؍؍ آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ کے قومی صدر وولڈ صوفی فورم کے چیئرمین شہزدہ شاہ سمناں حضرت سید محمداشرف اشرفی الجیلانی کے ایک ہفتے کے کشمیر دورے کا اغاز جمعہ کے روز یہاں سرینگر سے ہوا۔ اس موقعہ پر جماعت اہلسنت کے جنرل سکریٹری مولانا بشارت حسین ثقافی ، آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ کی کشمیر اکائی کے عہدے د ر ا ران ، تنظیم المدارس صوفی جموں و کشمیر کے ارکان نے حضرت کا یہاں استقبال کیا ۔ اس موقعہ پر مولانا بشارت حسین ثقافی نے ایک ویڈیو پیغام کے زریعہ بتایا کہ حضرت کو جموں و کشمیر میں یہ دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے جس میںحضرت کئی روح پرور صوفی مجالس سے خطاب فرمائیں گے ۔ حضرت کشمیر جموں و پیر پنجال میں کئی اہم علمائے کرام اجلاسوں سے بھی خطاب فرمائیں گے اورجموں و کشمیر انتظامیہ سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے ۔ واضح رہے کشمیر میں کل یعنی 26ستمبر بروز ایتوار کو ہونے والی عظیم الشان صوفی کانفرنس جوکہ تنظیم المدارس صوفی جموں و کشمیر کے بینر تلے شوپیاں دار العلوم صابریہ کنزالایمان میں منعقد ہورہی ہے اُ س کانفرنس سے بھی حضرت خطاب فرمائیں گے ۔ اس موقعہ پر مولانا اشرف نے اس کانفرنس میں عوام سے شرکت کی اپیل کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا