مذہبی اہمیت کے حامل مقامات کو ترجیحی بنیادوں پر تیار کیا جانا چاہیے: ست شرما

0
0

شرما نے وارڈ 40 کے درگا نگر علاقے میں شمشان گھاٹ کے تعمیراتی کام کا آغاز کیا
لازوال ڈیسک
جموں//سابق وزیر اور سابق ایم ایل اے جموں ویسٹ ست شرما نے کارپوریٹر وارڈ 40 نیلم نرگوترہ کے ساتھ وارڈ 40 کے درگا نگر علاقے میں شمشان گھاٹ کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا۔ جبکہ یہ کام 20 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے کئے جائیں گے جبکہ یہ فنڈ کارپوریٹر کو وارڈ میں ترقیاتی کاموں کے لیے مختص کیا گیا تھا۔وہیںاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ست شرما نے کہا کہ ہمارا نعرہ ہے "سبکا ساتھ سبکا وکاس سبکا وشواس” جس کا مطلب ہے کہ کوئی بھی طبقہ ہم سے چھوٹا نہیں ہے اور ہم معاشرے کے ہر مذہب کے جذبات کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل اے کی حیثیت سے ان کے دور میں شمشان گھاٹ اور قبرستان تیار کیے گئے تھے اور جہاں بھی ضرورت ہو وہاں فنڈز مہیا کیے جا رہے ہیں تاکہ ایسی جگہوں کو تیار کیا جا سکے جو ہمارے معاشرے میں مذہبی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی ترقی ہورہی ہے جو کہ پی ایم مودی کی وجہ سے ہے جو ہمیشہ پورے یو ٹی میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں سوچتے ہیں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا