ضلع انتظامیہ کٹھوعہ نے چائلڈ لائن انڈیا فائونڈیشن کے اشتراک سے کرونا کے اوقات میں بہتر خدمات پیش کرنے والے آفیسران کو نوازا
حافظ قریشی
کٹھوعہ //ضلعی انتظامیہ نے چائلڈ لائن انڈیا فاؤنڈیشن اورجے کے ویمن ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے آج یہاں سرکاری آفیسران کو کرونا کے اوقات میں ان کی انتھک شراکت کے ساتھ ساتھ بچوں اور خواتین کی حفاظت سے متعلق اقدامات میں کردار ادا کرنے پر نوازا۔ وہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راہل یادو جو کہ مہمان خصوصی تھے نے مختلف سرکاری محکموں کے عہدیداروں ، سماجی تنظیم کے ممبران اور سماجی کارکنوں کو کرونا ٹائمز کے دوران کمزور گروپوں کے لیے ان کی سرشار خدمات کے لیے تعریفی خط پیش کیے۔اس موقع پر ، لاک ڈاؤن کے درمیان جے کے یو ٹی کے باہر پھنسے 83 بچوں کو بچانے کے لیے ڈی سی پی یو کٹھوعہ کی کوششوں کو بہت سراہا گیا۔وہیںاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راہول یادو نے چائلڈ لائن کٹھوعہ یونٹ کی کوششوں کا خیرمقدم کیا جنہوں نے لوگوں کو کوڈ وبائی دور کے مشکل وقت میں بہترین ممکنہ مدد اور خدمات فراہم کییں۔ انہوں نے چائلڈ لائن اور متعلقہ محکموں کے عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ مصیبت میں مبتلا لوگوں بالخصوص بچوں اور خواتین کی مدد کے لیے ہم آہنگی سے کام کریں۔ انہوں نے آنے والے وقتوں میں کوویڈ 19 کی تیسری لہر کے خطرے سے بہتر طور پر نمٹنے کے لیے کوویڈ مناسب رویے پر زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے پر بھی زور دیا۔