گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی کے شعبہ نباتیات کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا آغاز

0
0

مہم کے تحت کالج کیمپس میں مختلف اقسام کے پودے لگائے گے
لازوال ڈیسک
تھنہ منڈی //گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی کے زیر اہتمام ایکو کلب اور شعبہ نباتیات نے آزادی کا امرت مہا اتسو کے تحت شجرکاری مہم کا اہتمام کیا۔ وہیںمہم کے تحت کیمپس میں مختلف قسم کے پودے لگائے گئے۔ جبکہ پروگرام کا انعقاد کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) جاوید احمد قاضی کی سرپرستی میں کیا گیا اور پروفیسر راحیلہ مشتاق نے بطور ایونٹ کوآرڈینیٹر پروگرام کو کامیاب بنایا ۔وہیں پروفیسر نوین شرما ، کنوینر اکو کلب اور ڈاکٹر تاجندر سنگھ ایچ او ڈی بوٹنی آرگنائزر تھے۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد قاضی نے اپنے خطاب میں پودے لگانے کی اہمیت اور زندگی میں ہریالی کے کردار پر غور کیا۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ درخت لگائیں کیونکہ یہ فطرت کی طرف لوٹنے کا واحد قابل عمل ہے جسے ہم نے ترقی کے نام پر چھین لیا ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا