کہا آفسیران اور عوامی نمائندوں نتیجہ خیز نتائج حاصل کرنے کیلئے ہم آہنگی سے کام کریں
آکاش ملک
سرنکوٹ //۔ڈی ڈی سی چیئر پرسن محترمہ تعظیم اختر نے آج یہاں سرنکوٹ میں چل رہے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کی ۔وہیںاجلاس میں مختلف محکموں کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سرنکوٹ میں کئے جانے والے مختلف فلاحی پروگراموں کا جائزہ لیا۔وہیںاس دوارن ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے متعلقہ آفسیران سے کہا کہ ڈسٹرکٹ کیپیکس بجٹ 2021-22 کے تحت منظور شدہ مختلف ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ وقت پر عملدرآمد اور بر وقت ریکارڈ مکمل ہو سکے۔انہوں نے پی ایم ڈی پی کے تحت اکھنور پونچھ این ایچ 144 اے پروجیکٹ کے ساتھ دو لین کی اپ گریڈیشن کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔ دریں اثناء انہوں نے ڈگری کالج سرنکوٹ کا اچانک دورہ کیا اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے مسائل اور عملے کی پوزیشن کا جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ آفسیران کو ہدایت کی اور عوامی نمائندوں سے بھی اپیل کی کہ وہ نتیجہ خیز نتائج حاصل کرنے کیلئے ہم آہنگی سے کام کریں۔علاوہ ازیں انہوں نے بی آر او اور سول ایڈمنسٹریشن کے آفسیران پر زور دیا کہ وہ پروجیکٹس کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کیلئے اضافی افراد اور مشینری کو متحرک کریں ۔وہیں اس موقع پر ڈیلی ویجرز کے ایک وفد نے ڈاک بنگلو سرنکوٹ میں چیئرپرسن سے ملاقات کی اوراپنی اجرتوں کو جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔اس پر چیئر پرسن نے انہیں یقین دہانی کروائی کے وہ متعلقہ آفیسران کو ان کی اجرت جاری کرنے کی ہدایت کریں گی۔