موسیقی کی دنیا سے ایک لاجواب ہیرا غائب :کوثار کلچرل آرگنائزیشن پونچھ

0
0

ان کی وفات کی خبر سنتے ہی پونچھ کے سیاسی و سماجی خیموں میں صف ماتم پچھ گیا
ماجد چوہدری/سرفرازقادری

پونچھ؍؍بروز منگل کو جے پور سے تعلق رکھنے والے ایک کلاکار جس کا نام جعفر وارثی تھا ‘اس کے وفات کی خبر سنتے ہی پونچھ کے سیاسی و سماجی خیموں میں ماتم پچھ گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ مرحوم جعفر موسیقی کی دنیا میں ایک الگ پہچان رکھتا تھا جس نے پوری دنیا کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور جموں کشمیر کے ضلع پونچھ کی عوام کا دل جیت لیے تھے ۔مرحوم کا لگائو وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ سرحدی ضلع پونچھ کے لوگوں کے ساتھ بھی تھا اور کئی پروگرام وادی کشمیر میں اور ضلع پونچھ میں بھی کئے جس سے انہوں نے عوام کے دل جیت لیے تھے ۔یاد رہے کہ پونچھ سے کوثار کلچرل آرگنائزیشن کی جانب سے انکو پونچھ میں لایا تھا جسکے بعد ہندوستان کے باقی کلاکاروں کی آمد بھی پونچھ میں ہوئی تھی مگر جس قدر مرحوم نے عوام کے دلوں میں گھر بنا لیا تھا ۔شاہد ہی کوئی کلاکار ایسا کرپائیگا ۔یاد رہے کہ پونچھ میں مرحوم نے بہت پروگرام کیے جسمیں انہوں نے علاقہ منڈی جالیاں میں بھی ایک محفل سماء میں اپنے جوہر دیکھائے جسمیں انہوں نے صوفیانہ کلام سے عوام کی آنکھوں کو نم کردیا تھا جب یہ خبر عوام منڈی پونچھ نے سنی تو انکی آنکھوں میں آنسو دیکھنے کو ملے اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعائیہ کلمات نکلے کوثار کلچرل آرگنائزیشن کی سرپرست اعلی خالد میر نے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت پیش کیا اور کہاکہ مرحوم نہایت ہی شریف النفس اور ہمدرد انسان تھے۔ انکی وفات سے موسیقی کی دنیا میں بہت بڑا نقصان ہوا خالد میر کے ہمراہ شوکت میر، آصف میر، اعظم میر، محمد حسین مغل، شیخ سجاد حسین، شنکر شرما، سنجے شرما، پیر عباس قلبی، قمر لطیف، امتیاز میر، فاروق ساقی، منجیت سنگھ، پرویز ملک آفریدی، پیر یعقوب مخدومی، پیر محمد معشوق مخدومی، پیر زادہ بلال مخدومی، عمران میر،عشرت بٹ، بشارت محمود ان تمام حضرات نے مرحوم کی وفات پر گہرے غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت پیش کی اور اللہ رب العزت سے دعا کی کے اللہ کریم مرحوم کو جنت میں مقام اعلی عطا فرمائے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا