وولڈ صوفی فورم کے جنرل سکریٹری و عالمی شہرت یافتہ صوفی عالم علامہ سید محمد اشرف اشرفی خطاب کریں گے
اعجازالحق بخاری
جموں ؍؍ تنظیم المدارس صوفی کے جنرل سکریٹری مولوی محمد اشرف نے پریس نام سے جاری بیا ن میں کہا جموں و کشمیر میں صوفی کلچر کے فروغ کی اشد ضرورت ہے ۔ صوفیائے کرام کی سرزمین کشمیر ہے ۔ صوفیاء کرام کی زندگی قیام آمن ، و مسائل کے حل کے لئے بہترین مشعل راہ ہے ۔ اس سلسلے میں مدارس اسلامیہ صوفی کی نمائندہ تنظیم تنظیم المدارس صوفی کے ارکان نے فیصلہ کیا ہے کہ یوٹی جموں و کشمیر میں اپنی نوعیت کی منفرد صوفی کانفرنسوں کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ اس سلسلے کی پہلی کڑی جامعہ کنزالایمان صابریہ شوپیاں میں 26ستمبر بروز ایتوار منعقد ہوگی ۔
جس میں وولڈ لیول پر صوفی ازم کے فروغ کے لئے کام کرنے والے وولڈ صوفی فورم کے جنرل سکریٹری عالمی شہرت یافتہ صوفی عالم دین علامہ سید محمد اشرف اشرفی جیلانی شرکت کریں گے ۔اور کانفرنس سے خطا ب فرمائے گے۔ انہوںنے کہا اس سلسلے میں ہماری تما م صوفی ازم کو ماننے والے لوگوں سے گزارش ہے کہ اپنی نوعیت کی اس منفرد کانفرنس کا حصہ بنیں ۔ واضح رہے تنظیم المدارس صوفی جموں و کشمیر میں مدارس اسلامیہ کی فلاح و بہبود و استحکام کے لئے معیاری کام کررہی ہے ۔ جس سے پوری ریاست کے صوفی مدارس اسلامیہ جڑے ہوئے ہیں ۔