ملاقات کاوقت لینے کیلئے4ٹیلی فون نمبرات جاری
عوامی مسائل ومشکلات اورشکایات کاازالہ کرنے کیلئے حکومت کاغیرمعمولی اقدام
جے کے این ایس
سری نگر؍؍حکومت جموں وکشمیرنے عوامی مسائل ومشکلات اورشکایات کاازالہ کرنے کیلئے عوام کی انتظامیہ کے اعلیٰ ذمہ داروں تک رسائی کوآسان بنادیا ہے ۔انتظامی کونسل کی ایک حالیہ میٹنگ میں اسبات کافیصلہ لیاگیاکہ مختلف سرکاری محکموں کے انتظامی سیکرٹری اوراعلیٰ افسرکام کے دنوںمیں مخصوص ومقررہ وقت پرعام لوگوں سے ملاقات کرکے اُن کی شکایات ،مسائل اورمشکلات کوبغورسننے کے بعدان کاسدباب کرنے کیلئے ضروری اقدامات روبہ عمل لائیں گے ۔حکومت نے تمام انتظامی سیکرٹریوں کوہدایت دی ہے کہ خودتک عام لوگوں یاعوام کی رسائی کوآسان بنائیں ۔عوام کے نام ایک اطلاع میں حکومت نے کہاہے کہ عام شہری یاجنرل پبلک اپنے مسائل ومشکلات یاشکایات کولیکر سرکاری محکموںکے انتظامیہ سیکرٹریوں ،محکموں کے سربراہان اوردیگراعلیٰ افسروں وانجینئروں سے براہ راست مل سکتے ہیں ۔عام لوگوں سے کہاگیاہے کہ وہ کسی بھی محکمہ کے انتظامی سیکرٹری یااعلیٰ افسرسے ملاقات کیلئے مندرجہ ذیل ٹیلی فون نمبرات پررابط قائم کرسکتے ہیں ،جن میں فون نمبر0194-2506144،0194-2506102،0194-250 6111اور0194-2506112شامل ہیں ۔تاہم انتظامی سیکرٹری یاکسی بھی محکمے کے سربراہ یااعلیٰ افسرسے ملاقات کیلئے عام شہری کاموںکے دنوںمیں صبح10بجے سے سہ پہر5بجے تک مندرجہ بالا ٹیلی فون نمبرات پررابط قائم کرکے ملاقات کیلئے اپنے نام رجسٹریا درج کرواسکتے ہیں ،اورجو دن اوروقت ملاقات کیلئے مقررکیا جائیگا یااُنھیں دیا جائیگا ،اُس دن عام لوگوں مقررہ وقت پر متعلقہ انتظامی سیکرٹری یامتعلقہ محکمہ کے سربراہ یاپھراعلیٰ افسرسے مل سکتے ہیں اوراپنی شکایات اورمشکلات کومتعلقہ حکام تک پہنچاسکتے ہیں ۔