کانگریس کے سابق صدر نے انتشار کا بیج بونے کی کوشش کی: ست شرما

0
0

کہا کہ کانگریس نے کئی دہائیوں تک حکومت کی لیکن یو ٹی کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا
لازوال ڈیسک
جموں//بھاجپا کے سابق صدر اور سابق وزیر ست شرما نے آج یہاں جے ایم سی کارپوریٹر وارڈ 41 سنجے کمار بارو کے ساتھ مل کر بینک کالونی ، آنند نگر ایکسٹینشن میں نئے تعمیر شدہ نالے میں گریٹنگ ٹھیک کرنے کا ترقیاتی کام شروع کیا۔وہیں منڈل صدر کیشو چوپڑا ، ضلع جنرل سکریٹری راجیش گپتا سمیت دیگر مقامی رہائشی اور علاقے کے سیاسی کارکن بھی موجود تھے۔وہیںاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ست شرما نے کہا کہ جموں ویسٹ اس مقام پر پہنچ گیا ہے جہاں ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ جموں و کشمیر کے ترقی یافتہ حلقوں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی ہر دور میں پہنچ چکی ہے اور یہ گزشتہ چھ سالوں میں کئے گئے کاموں سے دیکھا جا سکتا ہے۔وہیں انہوں نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے جموں دورے پر تنقید کرتے ہوئے شرما نے کہا کہ انہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں میں اختلاف کا بیج بونے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے کئی دہائیوں تک حکومت کی لیکن یو ٹی کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ، جبکہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی نے صرف 7 سالوں میں جموں و کشمیر کے لیے وہ سب کچھ کیا جو کانگریس اور اس کے ساتھی 7 دہائیوں میں نہیں کر سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا