جے ایم سی کے زیر اہتمام ڈیری اور گوشالوں کے ماحولیاتی انتظام کے حوالے سے آگاہی پروگرام کا اہتمام

0
0

کمشنر جموں میونسپل کونسل محترمہ اونی لواسانے کی صدارت ، بڑی تعداد میں ڈیری فارمرز کی شرکت
لازوال ڈیسک
جموں// جموں میونسپل کارپوریشن نے آج یہاںسی پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ڈیری اور گوشالوں کے ماحولیاتی انتظام کے حوالے سے جموں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں کام کرنے والے ڈیری فارمرز کے لیے رانی تالاب ، گرودوارہ ، ڈیگیانہ میں ایک آگاہی کم صلاحیت بلڈنگ پروگرام کا اہتمام کیا۔ جبکہ پروگرام کا اہتمام کمشنر جے ایم سی محترمہ آونی لاواسا کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ وہیں ڈیری فارمرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر پروگرام کے دوران ، ڈیری فارمرز کو ڈیری فارمز اور گوشالوں میں پیدا ہونے والے فضلے کے ماحولیاتی انتظام کے بارے میں آگاہ کیا گیا تاکہ بائیو گیس پلانٹس ، ورمی کمپوسٹ یونٹس لگائے جائیں اور مویشیوں کے گوبر کے مناسب تصرف کیلئے دیگر سائنسی تکنیک اپنائی جائے۔ وہیں اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ ڈیری فارمز اور گوشالوں نے گندے پانی کے ساتھ نالوں میں گائے کا گوبر چھوڑ دیا ،ہے جو بالآخر دریاؤں تک پہنچ جاتا ہے اور آبی آلودگی پیدا کرتا ہے۔ تاہم مویشیوں کا گوبر اگر مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے تو ، کھاد اور توانائی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا