کھانا جب مناسب وقفے اور صحیح مقدار میں کھایا جائے تو انسان صحت مند بن سکتا ہے : ڈاکٹر ادھے بانو
نریندر سنگھ ٹھاکر
اودھمپور// گورنمنٹ ڈگری کالج رام نگر کے زیر اہتمام آزادی کا امرت مہواتسو کمیٹی نے گوگل میٹ کے ذریعے ‘صحت مند زندگی کیلئے غذائی اجزاء اور توانائی کی ضروریات کا بنیادی تصور’ کے موضوع پر آن لائن لیکچر کا اہتمام کیا ۔وہیں یہ پروگرام پرنسپل کالج ادھے بانو کی نگرانی میں منعقد ہوا۔جبکہ اس موقع پر مکیش کمار ، فزیکل ڈائریکٹر جی ڈی سی رام نگر نے بطور ریسورس پرسن شرکت کی۔ مکیش کمار جو نیوٹریشن کونسلر اور ایکسرسائز فزیوالوجسٹ کے طور پر بھی کام کرتے ہیں انہوں نے ظاہر کیا کہ کس طرح موٹاپے نے نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کے نوجوانوں کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے طلباء کو صحت مند معمول کے طرز پر عمل کرنے کی تجویز بھی دی اور متوازن غذا میں مختلف غذائی اجزا ء کی ضرورت کی وضاحت کی۔ اس نے جسم کے بی ایم آئی کا حساب لگانے کے طریقے کا مظاہرہ کیا اور طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بی ایم آئی پر گہری نظر رکھیں۔ اپنے لیکچر میں انہوں نے جسم کے زیادہ وزن سے ہونے والے مختلف قسم کے کینسر کا بھی مظاہرہ کیا۔دریں اثناء پرنسپل جی ڈی سی رام نگر نے ٹیم کی تعریف کی اور یہ بھی کہا کہ کھانا ، جب مناسب وقفے اور صحیح مقدار میں کھایا جائے تو انسان صحت مند بن سکتا ہے ۔