مرکزی وزیر مواصلات نے ریاسی کا دورہ کیا ، عوامی آؤٹ ریچ کیمپ کا انعقاد

0
0

حکومت ناقابلِ رسائی مقامات تک پہنچنے کیلئے پُر عزم ۔ اشونی وشنو
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍جموں و کشمیر میں مرکزی وزراء کے ذریعہ عوامی آؤٹ ریچ کے وزیر اعظم کے اقدام کے تحت مرکزی وزیر ریلوے اور مواصلات اشونی وشنو نے آج یہاں ریاسی ضلع میں عوامی آؤٹ ریچ پروگرام طلب کیا ۔ ڈی ڈی سی چئیر مین ریاسی صراف سنگھ ناگ ، وائس چئیر پرسن ڈی ڈی سی ریاسی محترمہ ساجدہ قادر ، صدر میونسپل کمیٹی کٹڑا ومل اندو ، سیکرٹری آئی ٹی جے اینڈ کے امیت شرما ، ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی ایس چرندیپ سنگھ ، ایس ایس پی شلیندر سنگھ ، ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سی کے چئیر پرسن ، پی آر آئی کے منتخب نمائندوں کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی پروگرام میں موجود تھے ۔ مرکزی وزیر نے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے نمائشی سٹالوں کا معائینہ کیا جو کہ جے کے آر ایل ایم کے تحت تعاون یافتہ سیلف ہیلپ گروپس( ایس ایچ جی ) کی اپنی سرگرمیوں ، سکیموں اور ہاتھ سے تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کرتے ہیں ۔ انہوں نے خواتین ایس ایچ جی کی ان ممبران کے ساتھ بھی بات چیت کی جو کہ دیہی ترقیاتی محکمہ کی جاری کردہ 75 آتم نربھر بھارت کاروباری فہرستوں میں شامل ہیں ۔ مارتنڈ سن ٹیمپل اور کشمیر ولو پر محکمہ ڈاک کے خصوصی کوور بھی وزیر نے جاری کئے ۔ مزید یہ کہ ممکن اسکیم ، باغبانی /زراعت کیپیکس خاص طور پر قابل طلبا کیلئے سکوٹیز کے تحت مستحقین کو چابیاں اور مالی امداد دی گئی ۔ پیرا آرچر راکیش کمار جنہوں نے حال ہی میں اختتام پذیر ٹوکیو پیرا اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کی ، کو بھی وزیر نے مبارکباد دی ۔ اپنے خطاب میں وزیر نے کہا کہ حکومت عام لوگوں کی دہلیز پر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے پُر عزم ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کوئی بھی اپنے بنیادی حقوق حاصل کرنے سے محروم نہ رہے ۔ معیار کی حکمرانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حقیقی طاقت عظیم الشان استقبال ، پروٹوکول سے لطف اندوز ہونے میں نہیں ہے بلکہ متاثرہ کے چہرے پر مسکراہٹ لاتی ہے ۔ انہوں نے تمام افسران کو مشورہ دیا کہ وہ غریبوں کے حالات کو بہتر بنانے کے مقصد کے ساتھ کام کریں تا کہ ان کی زندگی میں معیار کی بہتری نظر آئے ۔ وزیر نے مزید کہا کہ حکومت نے عام لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئی اسکیمیں اور پروگرام شروع کئے ہیں تا کہ ان کی سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنایا جا سکے اور عوام کو ان سے فائدہ اٹھانا چاہئیے ۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے سب کا ساتھ ، سب کا وکاس ، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کو پورا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اسکیموں کے کامیاب نفاذ کیلئے کمیونٹی کی شرکت درکار ہے ۔ وزیر نے کہا ’’ مرکزی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر یو ٹی میں عوامی رسائی کا آغاز حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے کو ختم کرنے اور عوام کی ضروریات کواننے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے تا کہ اسے بہتر اور موثر انداز میں پورا کیا جا سکے ‘‘ ۔ تمام ٹرینوں کے راستوں کو کٹڑا ریلوے سٹیشن تک بڑھانے کے بارے میں مقررین کی طرف سے اٹھائے گئے مسئلے کے سلسلے میں وزیر نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تفصیلی مطالعہ اور بات چیت کے بعد جلد ازالہ کی یقین دہانی کرائی ۔ ریلوے منصوبوں کی وجہ سے آبی وسائل کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر نے بتایا کہ WAPCOS ٹیم آئندہ ہفتوں میں تفصیلی سائنسی مطالعہ کیلئے ریاسی کا دورہ کرے گی اور اس کے مطابق ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔ ریلوے میں مقامی ملازمت کے حوالے سے وزیر نے یقین دلایا کہ ریلوے میں مقامی نوجوانوں کے زیادہ سے زیادہ روز گار کیلئے امکانات تلاش کئے جائیں گے ۔ کٹڑا ریلوے سٹیشن کے دورے کے دوران وزیر نے دو نئے ریلوے پلیٹ فارمز ، واشنگ لائین اور دیگر متعلقہ کاموں کا سنگِ بنیاد رکھا ۔صراف سنگھ ناگ ، چئیر مین ڈی ڈی سی ریاسی نے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں موجودہ حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے جموں کیلئے نئی ریلوے ڈویژن بنانے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاسی میں کام کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے مزید سی ایس آر پروجیکٹس ، پی ایم جی ایس وائی کے تحت غیر منسلک رہائش گاہوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ امیت شرما سیکرٹری آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ جے اینڈ کے نے وزیر کو یو ٹی اور خاص طور پر ریاسی میں کی جانے والی مختلف آئی ٹی مداخلتوں سے آگاہ کیا ۔ وائس چئیر پرسن ڈی ڈی سی ، صدر میونسپل کمیٹی کٹڑا ، ڈی ڈی سی ممبر ریاسی بابو جگجیون رام نے وزیر کو عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ قبل ازیں اپنے استقبالیہ خطاب میں ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی چرندیپ سنگھ نے ضلع میں ترقیاتی سرگرمیوں کا مختصر جائیزہ پیش کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا