گجرات میں حکومت سازی کا دعویٰ پیش

0
0

نئے وزیراعلیٰ کے بطور بھوپیندر پٹیل کی حلف برداری آج
یواین آئی

گاندھی نگر؍؍گجرات کے نئے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل کل ریاست کے 17 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف لیں گے۔حکمراں بی جے پی کے ریاستی صدر سی آر پاٹل نے مسٹر پٹیل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ مسٹر پٹیل کل تنہا حلف لیں گے۔ پارٹی تنظیم کے ساتھ بات چیت کے بعد اس کے بعد آئندہ ایک یادو روزمیں وزراء کے ناموں کااعلان ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی چیف منسٹر کے عہدے کے لیے کوئی بحث نہیں ہوئی ہے۔اس سے پہلے مسٹرپٹیل نے وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری دینے اوران پر اعتماد ظاہر کرکے نے لئے وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مسٹر پاٹل، سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی اور محترمہ آنندی بین پٹیل کا بھی شکریہ ادا کیا۔مسٹرپٹیل نے کہا کہ ان پر کئے گئے اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے وہ باقی ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھائیں گے۔ اور اس کے لیے تنظیم کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا انہیں وزیراعلیٰ بنانے کے بارے میں پہلے سے کچھ معلومات تھی، مسٹر پٹیل نے کہا کہ پہلے سے بتانا بی جے پی کا طریقہ نہیں ہے۔آج شام مسٹر بھوپیندر گورنر ہاؤس پہنچے اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ اس موقع پر مرکزی مبصرنریندر سنگھ تومر اور پرہلاد جوشی (دونوں مرکزی وزرائ) اور پارٹی کے جنرل سکریٹری ترون چگھ، ریاستی سربراہ سی آر پاٹل اور ریاستی انچارج بھوپندر یادو، سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی اور کئی سابق وزراء موجود تھے، لیکن سابق نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل کی عدم موجودگی پر ان کی ناراضگی کی قیاس آرائیاں بھی تیز ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی صرف الیکشن پر مبنی پارٹی نہیں ہے بلکہ اس کے کارکن ہمیشہ عوام کے درمیان رہ کرکام کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ وہ آج شام راج بھون جائیں گے اور گورنر آچاریہ دیورت سے ملاقات کرکے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کریں گے اور کل حلف لیں گے۔واضح رہے کہ گجرات میں وزیر اعلیٰ وجے روپانی کے اچانک استعفیٰ کے ایک دن بعد آج زبردست سیاسی ہنگامہ آرائی اور قیاس آرائیوں کے درمیان بھوپندر رجنی کانت پٹیل کو ان کا جانشین منتخب کیا گیا۔سابق وزیراعلیٰ محترمہ آنندی بین پٹیل کے قریبی 59 سالہ مسٹر پٹیل 2017 کے الیکشن میں ہی پہلی بار ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔ اوہ محترمہ پٹیل کے انتخابی حلقہ احمدآباد کے گھاٹلوڈیا سے ایک لاکھ سے زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ گھاٹلوڈیا مسٹرپٹیل کی اپنی ذات پاٹیدار برادری اکثریت والا اسمبلی حلقہ ہے۔ وہ بنیادی طورپر سے احمدآباد کے ہی رہنے والے ہیں۔ان کے نام کے اعلان کے ساتھ ہی ایک بارپھر بی جے پی کا سب کو حیران کردینے والا فیصلہ آیا ہے۔ حالانکہ پہلے کی قیاس آرائیوں کے مطابق مسٹر پٹیل پاٹیدار برادری سے ہی تعلق رکھتے ہیں لیکن ان کے نام کی دوردورتک کوئی بات چیت نہیں تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا