یواین آئی
پنا ؍؍ہیرا کے کانوں کیلئے مشہور مدھیہ پردیش کے ضلع پنا میں مختلف اقسام کے 139 ہیروں کی نیلامی 21 ستمبر سے ہوگی۔ڈائمنڈ افسرروی پٹیل نے بتایا کہ نیلامی کے لیے رکھے جانے والے ہیروں کا وزن 156 قیراط سے زیادہ ہے اور ان کی نیلامی سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی ہونے کا امکان ہے۔ اس نیلامی میں ممبئی اور سورت کے ہیرے کے تاجر شامل ہوں گے۔پنا میں کورونا وائرس کی وجہ سے نیلامی کا عمل تقریبا چھ ماہ کے بعد ہو رہا ہے۔ اس زون میں ہیروں کی کان کنی قومی معدنی ترقیات کارپوریشن کی نگرانی میں کی جاتی ہے۔