قبائلی ریسرچ اِنسٹی چیوٹ نے 30 فیلو شپ کی منظوری دی

0
0

پالیسی سازی اور قبائلی بہبود کے ماڈل کی ترقی میں مدد کا مقصد ہیـ:ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍قبائلی ریسرچ اِنسٹی چیوٹ جے اینڈ کے نے 12 مختلف شعبوں میں سال 2021-22 ء کے لئے 30 فیلو شپ کی منظوری دی ہے تاکہ ایکشن ریسرچ ، سٹیڈیز اور جموںوکشمیر میں قبائلی طبقے کی سماجی و اِقتصادی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے منصوبہ مرتب کئے جاسکیں۔پروگرام کا مقصد نوجوان سکالروں، محققین اور پروفیشنلوں کو پروجیکٹ اور پالیسی کی تشکیل میں شامل کرنا ہے تاکہ کمیونٹی کے مطالبات کے مطابق محکمانہ اِقدامات کو مدد کیا جاسکے۔سیکرٹری قبائلی اَمور محکمہ اور ڈائریکٹر ٹی آر آئی ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے کہا کہ محکمہ نے مختلف شعبوں میں فیلو شپ کی منظور دی ہے جو کہ ترقیاتی منصوبہ کی بنیادہے جس کا مقصد قبائلی فلاح و بہبود ہے اور اِس سکیم کے تحت مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کے نتائج کا تجزیہ بھی ہوگا۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے حال ہی میں ایک ررکنگ گروپ تشکیل دیا جس کی سربراہی سیکرٹری قبائلی اَمور ڈیپارٹمنٹ نے کی اور چیئرمین ڈائریکٹر آر کائیوز اینڈ آر کیالوجی ، سیکرٹری جے کے اے اے سی ایل ، ڈائریکٹر لائبریریز اینڈ ریسرچ ، ڈائریکٹر قبائلی اَمور اور جموں یونیورسٹی کے شعبوں کے سربراہ ، کے یو،بی جی ایس بی یو اور سینٹرل بطور ممبرہیں۔ ورکنگ گروپ کو جموںوکشمیر میں ٹی آر آئی قائم کرنے کا کام سونپا گیا ہے ۔پیشہ ورانہ فیلو شپ کا نوٹیفکیشن قبائلی علوم میں انسٹی چیوٹ آف ایکسی لینس کے قیام کی طرف پہلا قدم ہے۔فیلو شپ کو 12 شعبوں میں منظوری دی گئی ہے جن میں ہیلتھ اینڈ نیوٹرین ، ریموٹ سنسنگ اینڈ جی آئی ایس، بھیڑ و پشوپالن اور ڈیرنگ ، پبلک ہیلتھ اینڈ سینی ٹیشن ، ریسرچ اینڈ پالیسی ، لٹریچر ، کلچر ، ویب ڈیزائننگ ، آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹائزیشن، ایف آر اے کی عمل آوری ،خواتین کو بااِختیار بنانے اور قبائلی نوجوانوں کے لئے معاش سکیمیں شامل ہیں۔میڈیسن اور پبلک ہیلتھ میں گریجویٹس قبائلی صحت کا جامع سروے کریں گے اور مختلف سکریننگ کیمپ منعقد کریں گے۔ریموٹ سینسنگ اور GIS میں قبائلی دیہات ، ہائی لینڈ چراگاہوں کی رہائش ، نقل مکانی کے راستے ، ٹرانزٹ سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی مکمل نقشہ سازی کی جائے گی جو کہ علاقے کی ترقی کے اِقدامات کے لئے مؤثر وسائل کی منصوبہ بندی میں محکمہ کی مدد کرے گی۔ لائیو سٹاک ہسبنڈری اور ڈیری فیلوشپ کا مقصد 100 دودھ والے دیہات کی ترقی ، گاؤں کے مخصوص ڈی پی آر بنانا ، قبائلی نوجوانوں کی ہنرمندی، پیکنگ اور مارکیٹنگ کے منصوبے اور مویشیوں کی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کو نشانہ بنانا ہے۔ریسرچ اور پالیسی میں فیلوشپ قبائلی فلاح و بہبود ، بین الصوبائی ہم آہنگی اور لوکل ائیریا ڈیولپمنٹ کے لئے سیکٹر پالیسی تشکیل دینے پر توجہ مرکوز کرے گی اور قبائلی امور محکمے کے ذریعے مالی اعانت فراہم کرنے کے لئے ماڈلوں پر کام کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا