سابقہ سرپنچ چوہدری طالب حسین کی بی جے پی میں شمولیت

0
0

ایم شفیع رضوی

درماڑی؍؍درماڑی پنچائیت سے تعلق رکھنے والے سینئر اپنی پارٹی لیڈر اور چوہدری اعجاز احمد خان کے قریبی وسابقہ سرپنچ چوہدری طالب حسین نے گزشتہ روز بھارتیہ جنتا پارٹی کہ ریاستی صدر رویندر رینہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔واضح ہو کہ چوہدری طالب حسین گجر طبقہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکن ہیں ۔دو بار درماڑی سے سرپنچ رہ چکے ہیں ۔برادری میں رسوخ رکھتے ہیں۔ چودھری موصوف کے بی جے پی میں شامل ہونے سے اپنی پارٹی پر آنے والے وقت میں گہرا اثر پڑ نے کے اثرات نظر آرہے ہیں ۔چوہدری طالب شروع ہی سے لے کر آج تک سابقہ ممبر اسمبلی گول ارناس چودھری اعجاز احمد خان کے ساتھ شانہ بشانہ چلتے آ رہے تھے ۔آج نا معلوم وجوہات کی بنا پر چوہدری طالب حسین نے بی جے پی کا دامن تھام لیا ۔چودھری طالبکے بی جے پی میں شامل ہونے کی وجہ سے عوام میں چہ مگویاں اور چرچے شروع ہو چکے ہیں کہ آخر کیسے چوہدری اعجاز احمد خان کا اتنا قریبی قریبی ساتھی بی جے پی میں شامل ہو گیا؟۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا