2016میں تب کے وزیربرائے تعمیراتِ عامہ عبدالرحمٰن ویری نے سنگ بنیادرکھاجواب تک بے بنیادثابت ہورہاہے!
شیراز چوہدری
راجوری ؍؍ تعمیر و ترقی کی بات کی جائے تو ایک طرف مرکزی حکومت واہ ایل جی انتظامیہ یہ دعویٰ کرتی ہے کہ پچھلے پانچ سالوں کے اندر جموں کشمیر میں بڑے پیمانے پر تعمیراتی کام ہوئے مگر زمینی حقیقت کچھ اور ہیں ہے ۔سال 2016 میں پنج پیر سے لوہر جواہرنگر کے لیے اس وقت کی سرکار نے لوگوں کی مانگ کو مد نظر رکھتے ہوئے پل تعمیر کرنے کا فیصلہ لیا تھا جس کا افتتاح اس وقت کے وزیر تعمیرات عبدالرحمن ویری کے ہاتھوں ہوا تھا اور اس پل کو تعمیر کرنے کا کام محکمہ پی ڈبلیو ڈی کو دیا گیا تھا مگر عرصہ پانچ سال گزر جانے کے باوجود یہ پل جوں کا تو ہی پڑا ہوا ہے ۔’لازوال‘ کے ساتھ بات کرتے ہوئے چند مقامی لوگوں کا یہ کہنا ہے کے جب اس پل کی تعمیر کا کام شروع ہوا تھا تو اس وقت مقامی لوگوں کے اندر خوشی کی لہر تھی اور انہیں یہ لگتا تھا کہ پل کی تعمیر مکمل ہونے سے یہاں کے لوگوں کو اس کا کافی فائدہ ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ جواہرنگر میں لگنے والے جام سے بی لوگوں کو کافی راحت ملے گی مگر آج پانچ سال گزر جانے کے باوجود اس پل کی تعمیر ابھی تک مکمل نہیں ہو پائی۔ لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری واہ ایل جی انتظامیہ سے یہ اپیل کی ہے کہ اس پل کی تعمیر کے کام کو دوبارہ شروع کروایا جائے اور اس کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جائے تاکہ لوگوں کو اس کا فائدہ مل سکے۔