راہل نے جان بوجھ کر ماتا وشنو دیوی ٹریک کو سیاسی مقصد کیلئے استعمال کیا: رویندر رائنا

0
0

کہا گاندھی خاندان کا مذہبی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے
لازوال ڈیسک
ارناس //ماتا وشنو دیوی شرائین کے راستے پر کانگریس کے جھنڈوں کی نمائش کو لیکر راہل گاندھی پر شدید تنقید کرتے ہوئے، جموں و کشمیر بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رائنا نے کہا کہ گاندھی خاندان کا مذہبی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے اور راہول گاندھی نے جان بوجھ کر شرائین کے دورے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔وہیں اس سلسلہ میں ارناس میں بی جے پی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رویندر رائنا نے کہا کہ راہل گاندھی اور ان کا خاندان ہندو مذہبی سرگرمیوں میں حقیقی طور پر دلچسپی نہیں رکھتے لیکن اب وزیر اعظم نریندر مودی کے اچھے کاموں سے خوفزدہ ہو کر ان کا خاندان مذہبی راستہ اختیار کرنے کا پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ یو پی اے حکومت کے دوران ، جب راہل گاندھی کشمیر میں ماتا کھیر بھوانی مندر کے درشن کرنے والے تھے تو محترمہ کی ہدایات پر انہیں ایسا کرنے سے روک دیا گیاتھا۔ رائنا نے کہا کہ ماتا وشنو دیوی ٹریک پر اپنے جھنڈے کو بے نقاب کیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پارٹی صرف مذہب کے نام پر جھوٹا پراپیگنڈا کر رہی ہے اور جان بوجھ کر ماتا وشنو دیوی ٹریک کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا