ہزاروں لوگ بنی روڈ سے رابطہ نہ ہونے کے باعث منقطع ہو گئے: یاسر چوہدری

0
0

کہاسڑک کا ایک بڑا حصہ پچھلے مہینے بہہ گیا تھا ، لیکن تاہنوز مرمت کا منتظر
حافظ قریشی

کٹھوعہ // متعلقہ محکمے کی غفلت کی وجہ سے ضلع کٹھوعہ کے بنی حلقہ میں کٹلی ملہار روڈ پر ہزاروں لوگوں کا سڑک رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔وہیں اس سلسلہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے رہنما یاسر چوہدری نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کٹھوعہ میں محکمہ اور انتظامیہ نے کٹلی ملہار سڑک پر کام شروع کرنے کے لیے لوگوں کی بار بار کی اپیلوں پر توجہ نہیں دی جو کہ لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے کٹاؤ کے بعد منقطع ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا ایک ماہ گزر گیا لیکن متعلقہ محکمہ کی جانب سے مذکورہ سڑک پر سڑک رابطہ بحال کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا گیا اور ہزاروں لوگوں کو سڑک رابط کے بغیر چھوڑ دیا گیا ہے۔ جس نے ان دور دراز مقامات پر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس مسئلے کو دیکھنا چاہیے اور متعلقہ حکام کے لیے سخت کارروائی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سڑک کا ایک بڑا حصہ پچھلے مہینے بہہ گیا تھا ، لیکن یہ ابھی تک مرمت کے کام کا منتظر ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا