ریاسی پولیس کی منشیات مخالف جنگ جاری

0
0

غیر قانونی کشیدگی اور شراب کی اسمگلنگ کے لیے 5 ماہ میں 110 مقدمات درج
لازوال ڈیسک
جموں//غیر قانونی شراب کے خلاف جاری مہم میں ریاسی پولیس نے بھوماگ اور ارناس کے علاقے میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران چھاپوں کے سلسلے میں تین اسمگلروں کو گرفتار کیا اور انھیں غیر قانونی شراب کی اسمگلنگ کے لئے گرفتار کیا۔وہیںپولیس چوکی جیوتی پورم کے بھوماگ علاقے میں پولیس اسٹیشن ریاسی کی ٹیموں نے سلسلہ وار چھاپے مارے اور دو الگ الگ چھاپوں میں دو اسمگلروں کو گرفتار کیا۔ جبکہ بھوماگ میں غیر قانونی شراب کو کشید اور اسمگل کرنے کے جرم میں انہیں حراست میں لیا گیا۔جبکہ اچانک چھاپے میں پریتم سنگھ ولد چیت رام ساکنہ بلاڈاتحصیل بھوماگ کو بلاڈا کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔وہیں اس کے قبضے سے ایک لیٹر ہوچ برآمد ہوا جس کو موقع پر ہی تباہ کیا گیا۔دریں اثناء دو اور الگ الگ ملزمین کو حراست میں لے کر پولیس نے ان کے خلاف معاملہ درج کر مزید کاروائی شروع کر دی ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا