سب ڈویژن چھاترو کے تمام سڑکوں پر ڈرائیور دودوہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف

0
0

ان علاقوں میں مکمل کرایہ فہرست شایع کی جائے،بجلی کی آنکھ مچولی عوام کیلئے پریشانی کا سبب،حکام جلد مسائل کا ازالہ کرے:حافظ علی محمد نایئک
چودھری محمد اسلم

چھاترو؍؍بلاک مغلمیدان کے مختلف روڑں پر چلنے والی گاڑیاں من مرضی سے کرایہ لیتے ہیں جو کرایہ ایڈمنسٹریشن نے مقرر کیا ہے اسکو ڈریوار حضرات مانے سے انکار کرتے ہیں کیونکہ ڈرائیور سواریاں تو پوری چڑھاتے ہیں اور کرایہ ڈبل لیتے ہیں کیونکہ انکو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے کیونکہ ٹریفک پولیس ان سے مہینے کے دو سو روپے لیتے ہیں اور کرایہ کے بارے میں کوئی پوچھ تاچھ نہیں کرتا ہے ۔مغلمیدان کے تمام علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ گاڑی والے اپنی مرضی سے کرایہ لیتے ہیں جسے سگدی بلانہ بھاٹہ ملچھتر لوء دھار سمبول کوچھال ہوڑنہ دربیل ٹاگود مغلمیدان چھاترو سنگھپورہ چنگام بونڈہ پہلگاڑہ وٹسر ڈانگرنالہ گورینال ٹھاکرایی سراواں کیشوان منگتھلا سرگواڑی وغیرہ علاقوں میں لوگوں کو دودوہاتھوں سے لوٹا جاتا ہے لیکن کوئی سنے والا نہیں ہے کیونکہ غریب لوگ ان ڈرائیورں کی تانہ شاہی سے تنگ آچکی ھے لہٰذا ضلع ایڈمنسٹریشن گذارش ہے کہ ان تمام روڑں پر چلنے والی گاڑیاں جنہوں نے لوگوں کو دو دو ہاتھوں سے لوٹنا شروع کیا ھے ۔انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ لوگوں کو انصاف مل سکے اور ضلع ایڈمنسٹریشن سے گذارش ھیکہ ان تمام روڑں پر گورنمنٹ گاڑیاں چلائی جائے تاکہ لوگوں کو انصاف مل سکے اور لوگ راحت کی سانس لے سکیں اور کرایہ مقرر کیا جاے اور وہ تمام عوام کے سامنے عیاں کیا جاے تاکہ لوگوں کو بھی پتہ چلے کہ کرایہ کیا ھیاور میری ضلع ایڈمنسٹریشن سے گذارش ھیکہ ان تمام ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے جو لوگوں کو لوٹنے میں لگے ہیں۔وہیں دوسری جانب سب ڈویڑن چھاترو میں محکمہ بجلی کا برا حال ھے کرایہ پورا لیا جاتا ہے لیکن بجلی غائب ہوتی ہے آج پورے دن بھر بجلی نہیں ہوتی ہے جسکی وجہ سے مختلف کاروباری طبقے کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ھے کیونکہ آج لوگوں کے کام بجلی پر ہی منحصر ہوتے ہیں لیکن بجلی صبح سے شام تک غائب ہوتی ہے جسکی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ھے جبکہ مرکزی سرکار دعوہ کرتی ھے کہ ہم ہر گھر کو بجلی دیں گے لیکن زمینی صورت حال کچھ اور ہی ھے اور مرکزی سرکار کی پول اس وقت کھل جاتی ھے جب لوگوں کو بجلی سے محروم رکھا جاتا ہے کیونکہ محکمہ ھذا نے بہت سارے علاقوں میں شلاکا کمپنی کو کام سونپا ھے لیکن تین سال گزرنے کے بعد بھی کمپنی والے لوگوں کو بجلی نہیں دے سکے اور کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں ابھی تک بجلی نہیں پہنچی ھے جسے ہوڑنہ گوڑین راہل تھل تھل دندو تھل سوتھ باشہ سمبول کنڈکا دوگڈا کوچھال کواٹھ ڈڈیل دربیل سگدی ٹاگود لوء دھار اور بھی بہت سارے علاقوں میں ابھی تک بجلی نہیں پہنچی ھے اس سے صاف ظاہر ہوتا ھے کہ محکمہ لوگوں کو بجلی دینے میں ناکام ہوا ھے اور سرکار بھی فیل ہو چکی ھے بہت سارے علاقوں میں لوگوں نے شلاکا کمپنی کے ساتھ کام کیا تھا لیکن انکو آج تک پیسہ نہیں دیا گیا ہے اور وہ لوگ در در کی ٹھوکریں کھاتے ہیں لہذا میں جناب ڈپٹی کمیشنر کشتواڑ سے مودبانہ اپیل کرتا ہوں کہ برائے مہربانی کرکے شلاکا کمپنی کے پاس جو لوگوں کا پیسہ بقایا ہیوہ جلد از جلد واگذار کیا جائے تاکہ وہ لوگ پھر سے اپنی زندگی بسر کرسکے اور میری ضلع ایڈمنسٹریشن سے گذارش ھیکہ ایک مہینے کا کرایہ تمام لوگوں کو معاف کیا جا? کیونکہ اس مہینے میں بجلی لوگوں کو نہیں ملی تاکہ لوگوں کو انصاف مل سکے اور لوگ راحت کی سانس لے سکیں اور محکمہ بجلی والوں سے اپیل ھیکہ موسمے سرما سے پہلے تمام لائنوں کو ٹھیک کیا جا? تاکہ موسمے سرما میں لوگوں کو کوئی پریشانی نہ ہو سکے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا