نئی دہلی // ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور ہلاکت خیز کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسز سے زیادہ تھی اور اس دوران 44 ہزار لوگوں نے اس وبا کو شکست دی۔
اتوار کو ملک میں 25 لاکھ 23 ہزار 89 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی۔ اب تک 68 کروڑ 75 لاکھ 41 ہزار 768 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 38،948 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ 86 ہزار 621 ہو گئی ہے۔ اس دوران 43 ہزار 903 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 21 لاکھ 82 ہزار ہو گئی ہے۔
اسی عرصے میں ایکٹیو کیسز5174 سے گھٹ کر 4 لاکھ 4 ہزار 874 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 308 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،05،989 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی شرح گھٹ کر 1.23 فیصد ہو گئی ہے ، جبکہ صحت یابی کی شرح 97.44 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 فیصد ہے۔