محکمہ خوراک و عوامی تقسیم نے مغلمیدان میں ایک کیمپ منعقدکیا

0
0

عمر رسیدہ،نابالغ،معزور،اْنگلیوں کے نشانات نہ لگنے والوں کے لئے حکومت کی طرف سے ایک پالیسی مرتب
چودھری محمد اسلم

چھاترو ؍؍حکوت جموں و کشمیر کی طرف سے محکمہ خوراک و عوامی تقسیم کاری محکمہ نے مغلمیدان میں ایک کمپس منعقد کیا جس کی ضرورت یہ تھی کہ محکمہ کی طرف سے کچھ لوگوں کو فائدہ پہچانے کیلئے راشن کی فراہمی کے لئے ایک نامزد پالیسی متعارف کرائی ،جن میں عمر رسیدہ ،معزور،نابالغ،بستر پر سوئے ہوئے ،انگلیوں کے نشانات نہ لگنے و دیگر قسم کے افراد جو خود چل کر راشن گھاٹ سے راشن نہیں لاسکتے حکومت نے ان کیلئے ایک پالیسی مرتب کی جس میں ان کے ساتھ کوئی دوسرا آدمی ان کے ساتھ جوائنٹ رہے سکتا ہے ،اس میں معاملات جہاں واحد فائدہ اْٹھانے والے بزرگ 1. (65 سال سے اوپر ) 2.معمولی (15 سال سے کم)3.نابالغ 4 بستر پر سوئے ہوئے مختلف قسم کے معزور تقاضوں کے لئے بائیو میٹرک تصدیق میں ناکامی کے معاملات ،ایک سادہ سا نامزد درخواست بھرنا ہے جو دیگر ممبران کے ساتھ محکمہ کے پاس دستیاب ہے۔اس میں یہ بات واضع طور پر ہے کہ ایک نامنی والا فارمیٹ خاندان کا سربراہ ودیگر تمام ممبران کے ساتھ محکمہ کی پاس یا محکمہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ یہاں پر یہ بات بھی بہت ہی ضروری ہے کہ گواہان سرپنچ ،کونسلر یا کارپوریٹر کیلئے راشن کارڈ کے ڈیٹابیس میں ?دھار نمبر ہونا ضروری ہے۔ان کے لئے جو بھی نامنی ہو گا اس کی اپنی راشن کارڈ میں دو سے زائد ممبر نہیں ہونے چاہئے اس میں ڈیلر کسی کا بھی نامزد نامنی نہیں رہے سکتا ہے ہاں اگر کسی کے پاس نامزد نامنی دستیاب نہیں ہے وہ متعلقہ دائرہ اختیار کی تحصیل سپلائی آفسر کو بھی فائدہ اْٹھانے کیلئے نامزد نامنی سمجھا جاسکتا ہے یا کسی دوسرے افراد کو مگر اس کی اپنی راشن کارڈ پر دو سے زیادہ ممبر نہیں ہونے چاہئے۔متعدد ایسے بھی افراد ہیں جن کے اْنگلیوں کے نشانات نہیں لگے ہیں کئی مرتبہ آدھار آفس کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں مگر آدھار نہیں بن پائی اب ان کیلئے بھی فائدہ مند پالیسی مرتب کی گئی ہے اس کا فائدہ اٹھانا چاہئے ان دور دراز علاقوں میں متعدد افراد عمر رسیدہ اور مختلف قسم کے معزور بھرے پڑے ہیں نابالغ ودیگر لوگ جو بائیو میٹرک تک نہیں پہنچ پاتے ہیں ان کے لئے یہ پالیسی متعارف کرائی گئی ہے محکمہ کے ملازمین نے کہا کہ ہم نے تمام ڈیلروں کو بلاکر ان کو اس سکیم سے آگا کیا کہ اس قسم کے لوگوں تک یہ مسیج ضروری پہنچائی جائے۔محکمہ کے ملازمین کہا کہ آج پہلی بار ہم نے بلاک مغلمیدان میں پہلا کیمپ لگایا اب آہستہ آہستہ تمام ضلع میں اس پالیسی کے متعلق لوگوں کو آگا کریں گئے لیکن یہ فارم تقریباً ایک ہفتے میں بھر کر تحصیل آفس میں جمع کرائے تاکہ ہم مکمل تحقیق کر کے آگئے بھیج سکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا