ایک دکان سمیت ساتھ پانچ کنبوں کی جمع پونجی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل
سجاد کھانڈے
کھڑی ؍؍تحصیل کھڑی کے ایک دور دراز علاقہ منگت میں دو رہائشی مکانوں سمیت ایک دْکان میں آگ کی ایک ہولناک واردات پیش آئی۔جن میں پانچ کنْبے رہائش پذیر تھیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ آگ دن کے ڈیڑھ بجے اچانک نمودار ہوئی اور اگ اس قدر ہولناک تھی کہ اس نے اناً فاناً دکان کے ساتھ دونوں مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔جس میں لاکھوں کی املاک تباہ ہو کر رہ گئی حالانکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اس واقعے کی خبر سنتے ہی کھڑی پولیس چوکی کے انسپکٹر ظہیر اقبال جموں و کشمیر پولیس کے جوان ، انڈین آرمی،سول کیو ارٹی کھڑی اور مقامی لوگ اناً فاناً جائے واردات پر پہنچ گئے۔سبھی لوگوں نے آگ کو پر قابو کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر آگ اس قدر ہولناک تھی کہ راکھ کے سوا کچھ بھی ہاتھ نہیں آیا۔لوگوں نے اس موقعہ پر شکایت کی کہ روڈ نہ ہونے کی وجہ سے یہاں پر فائیربرگیٹ نہیں پہنچ سکتی ہے۔اور پانی کی عدم دستیابی بھی آگ کو وقت پر قابو کرنے کے لیے کا ایک سبب بنا۔کیونکہ جائے حادثے سے تقریباً 20 منٹ کے راستے پر دور جا کر پانی لا کر آگ کو بجھانے کی کوشش کی جارہی تھی جو ایک نہ ممکن سی بات تھی۔اس موقعہ پر آتش زدگان نے انتظامیہ اور لوگوں سے مدد کی اپیل کی ہیں۔اور اس کے ساتھ وہاں پر موجود مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے روڈ اور پانی کی عدم دستیابی کی بحالی کو یقینی بنانے کی بھی پرزور اپیل کی ہیں۔